حضرتِ قبلہ مفتی  محمد امین علیہ رحمۃ اللہ المُبِین کے انتقال پر تعزیت/ مولانا محمد  احمد مصباحی سے تعزیت/ تعزیت کے مُتَفَرِّق پیغامات

شیخِ طریقت امیر اہلسنّت ،بانی دعوت اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاری قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے صُوری Videoاور صوتی Audio پیغامات کے ذریعے  دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت  اور بیماروں  سے عیادت  فرما تے رہتے ہیں ، ان میں سے منتخب پیغامات پیش کئے جارہے ہیں۔

حضرتِ قبلہ مفتی  محمد امین علیہ رحمۃ اللہ المُبِین کے انتقال پر تعزیت

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے حضرتِ علامہ مولانا سعیداحمد اَسعد صاحب، علامہ کریم سلطانی صاحب، علامہ حبیب امجد صاحب، قاری مسعود احمد حسان اور علامہ افضل صاحب!

اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور پاک انتظامی کابینہ کے نگران حاجی ابو رجب محمد شاہد عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی نے خبر دی اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی معلوم ہوا کہ   آپ کے والدِ محترم، پیرِ طریقت، صاحبِ تصانیفِ کثیرہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امین صاحب انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن۔(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے مرحوم کے لئے دعا فرمائی اورمفتی صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے  شرحُ الصدور  سے یہ روایت پڑھ کر سنائی:)سلیمان بن عبد الملک کے دربان حضرت سیّدنا ابو عُبید رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ بیان کرتے ہیں کہ جب مؤمن بندہ مرتا ہے تو زمین کے مختلف گوشے پکار اٹھتے ہیں: بندۂ مؤمن فوت ہوگیا، پس آسمان و زمین اس پر روتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان دونوں سے ارشاد فرماتا ہے: تم میرے بندے پر کس وجہ سے روئے؟ تو زمین و آسمان عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب!وہ بندہ ہمارے جس گوشے سے بھی گزرا تیرا ذکر کرتے ہوئے گزرا۔ (شرح الصدور،ص99)

بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مولانا محمد  احمد مصباحی سے تعزیت

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سےمحسنِ دعوتِ  اسلامی حضرت الحاج مولانا مفتی ڈاکٹر محمد احمد مصباحی! (جامعہ ضیاء العلوم، التفات گنج، امبیڈ کرنگر، ہند)

اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ

مبلغِ دعوتِ اسلامی ابو طلحہ عطاری نے یہ خبر پہنچائی کہ آپ کی پیاری پیاری امی جان 14 ربیع الآخر، ماہِ فاخِر، ماہِ عبد القادر 1439ھ کو بعمر 82 سال وصال فرماگئیں،اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن۔(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے مرحومہ کے لئے دعا فرمائی اور اپنی زندگی کی تمام نیکیاں مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے مزید ایصالِ ثواب کی نیت سے ایک حدیثِ پاک بھی سنائی:) فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: اللہ پاک کے نزدیک  فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔“ (معجمِ کبیر، ج11،ص59،حدیث: 11079)

اگر ممکن ہو تو مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے 1200 روپے  کے مدنی رسائل مکتبۃ المدینہ سے حاصل کر کے تقسیم كرنے کی ترکیب فرما لیجئے آپ کو بھی ثواب ملے گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَرحومہ کا بیڑا بھی پار ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تعزیت کے مُتَفَرِّق پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے مدنی منی زینب (قصور، پنجاب)، حاجی محمد انور رضا عطاری کے بچوں کی امی اُمِّ رومان عطاریہ (مرکزالاولیاء لاہور)،دورۂ حدیث شریف مرکزالاولیاء کے طالبِ علم مدثر عطاری کے نانا جان حاجی محمد سلیمان (مرکز الاولیاء لاہور)، زبیر، شعیب اور زوہیب عطاری کے والد منظور الٰہی (باب المدینہ کراچی)، محمد عارف عطاری کے بھائی  عبدالرحمٰن عطّاری (باب المدینہ کراچی)، بلال رضا عطاری کی والدہ اُمِّ بلال عطّاریہ (باب المدینہ کراچی)، دورۂ حدیث شریف باب المدینہ کراچی کے طالبِ علم دلاورحسین عطّاری کے بچوں کے ماموں حمزہ علی عطاری (گجرات، پاکستان)، بہادر علی عطّاری (طالبِ علم درجۂ سابعہ جامعۃ المدینہ باغِ عطّار، میانوالی پاکستان) اور  کاشف عطّاری مدنی کی والدہ (کرونڈی، باب الاسلام سندھ)کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت فرمائی نیز مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مختلف نیک اعمال  مثلاً مدنی قافلے میں سفر،12 دن کا اصلاحِ اعمال کورس،7 دن کا فیضانِ نماز کورس اور مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code