فیضانِ امام باقِر/معلوماتی پمفلٹس/فیضانِ شیخ عبدالواحد تمیمی/امیرِ اہلِ سنّت سے مُحرَّم کے بارے میں سُوال جواب

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر2022ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ذُوالحجۃُ الحرام 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :  ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی18صفحات کا رِسالہ  ” فیضانِ امام باقِر “  پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور تمام صحابہ و اہلِ بیت کی غلامی اور دعوتِ اسلامی میں استِقامت دے کر جنَّتُ الفردوس میں بلا حساب داخِل فرما۔اٰمین  ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ  ” معلوماتی پمفلٹس “  پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی زندگی نیکیوں میں گزارتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب مغفِرت سے نواز دے۔ اٰمین  ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی21 صفحات کا رِسالہ  ” فیضانِ شیخ عبدالواحد تمیمی “  پڑھ یا سُن لے اُسے سلسلہ قادریہ کے بزرگانِ دین کے فیضان سے مالامال فرما اور بےحساب بخش کر جنّتُ الفردوس میں میرے غوث پاک کا پڑوس عطا فرما۔ اٰمین  ( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عُبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت سے مُحرَّم کے بارے میں سُوال جواب “  پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت سے مُحرَّم کے بارے میں سُوال جواب “  پڑھ یا سُن لے اُسے اہلِ بیت کے فیضان سے مالا مال فرما اور سیّدُ الشہداء امام حسین رضی اللہُ عنہ کے صدقے بے حساب جنّت میں داخلہ عطا فرما۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

فیضانِ امام باقر

14لاکھ83ہزار762

8لاکھ74ہزار556

23لاکھ58ہزار318

معلوماتی پمفلٹس

14لاکھ49ہزار959

8لاکھ32ہزار465

22لاکھ82ہزار424

فیضانِ شیخ عبدالواحد تمیمی

15لاکھ3ہزار398

8لاکھ62ہزار464

23لاکھ65ہزار862

امیرِ اہلِ سنّت سے مُحرَّم کے

بارے میں سُوال جواب

16لاکھ45ہزار463

8لاکھ43ہزار14

24لاکھ88ہزار477


Share

Articles

Comments


Security Code