مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2023
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جمادَی الاولیٰ اور جمادَی الاُخریٰ1444ھ میں درج ذیل تین مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17صَفحات کا رِسالہ ” بیماری کے فضائل “ پڑھ یا سُن لے اُس کی جسمانی بیماریاں ٹھیک کر دے اور گناہوں کی بیماریوں سے بھی شفا دے کر اس کو بے حساب بخش دے ، اٰمین ( 2 ) یاربِّ مصطفےٰ ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” نظر کی حفاظت کی فضیلت “ پڑھ یا سُن لے اُسے تمام گناہوں اور مسلمانوں کی حق تلفیوں سے بچا اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ” دعا مانگنے کے 17مَدَنی پھول “ پڑھ یا سُن لے اُس کی نیک و جائز دُعائیں مقبول ہوا کریں اور اُس کی بے حساب مغفرت ہوجائے ، اٰمین۔
( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے 126اِرشادات “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی14صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے 126اِرشادات “ پڑھ یا سُن لے اُسے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما اور راہِ سنّت پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
بیماری کے فضائل |
14لاکھ7ہزار152 |
9لاکھ63ہزار632 |
23لاکھ70ہزار784 |
نظر کی حفاظت کی فضیلت |
14لاکھ20ہزار850 |
10لاکھ31ہزار889 |
24لاکھ52ہزار739 |
دعا مانگنے کے 17مَدَنی پھول |
14لاکھ66ہزار275 |
10لاکھ52ہزار347 |
25لاکھ18ہزار622 |
امیرِ اہلِ سنّت کے126اِرشادات |
14لاکھ83ہزار282 |
10لاکھ16ہزار642 |
24لاکھ99ہزار924 |
Comments