مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2023ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ رمضان اورشوّال 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17صَفحات کا رِسالہ ” مسجد کا احتِرام “ پڑھ یا سُن لے اُسے مسجدوں سے محبّت کرنے والا بنا اور اُسے والدین و خاندان سمیت بے حساب بخش دے ، اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ ” نیک بندوں کی شان “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے نیک بندوں کی مَحبّت و صُحبت کی سعادت دے اور بےحساب بخش دے ، اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطَفےٰ ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ” پانچوں نمازوں کے فضائل “ پڑھ یا سُن لے اُسے مسجد کی پہلی صف میں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُس کی بےحساب مغفرت فرما ، اٰمین۔
( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ شوّال1444ھ میں درج ذیل رسالہ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعا سے نوازا : یااللہ پاک ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے والدین کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے ، اُسے والدین کی خدمت اور اطاعت کرنے والا بنا ، ان کی نافرمانی سے محفوظ فرما اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
مسجد کا احتِرام |
4لاکھ17ہزار3 |
6لاکھ32ہزار156 |
10لاکھ49ہزار159 |
نیک بندوں کی شان |
13لاکھ92ہزار633 |
10لاکھ40ہزار799 |
24لاکھ33ہزار432 |
پانچوں نمازوں کے فضائل |
13لاکھ26ہزار110 |
10لاکھ13ہزار838 |
23لاکھ39ہزار948 |
امیرِ اہلِ سنّت سے والدین کے بارے میں سوال جواب |
13لاکھ79ہزار988 |
10لاکھ11ہزار352 |
23لاکھ91ہزار340 |
Comments