مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2023
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ربیعُ الآخر 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1 ) یاربَّ المصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” حوریں افضل ہیں یا جنّتی عورتیں ؟ ” پڑھ یا سُن لے اُسے خوب نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اور اس کو جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخلہ عنایت فرما۔اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 42صفحات کا رِسالہ ” سب سے آخِری نبی“ پڑھ یا سُن لے اُسے بے حساب بخش کر جنّتُ الفِردوس میں اپنے سب سے آخری نبی مکی مدنی محمّدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 24صفحات کا رِسالہ ” گناہ کی پہچان“ پڑھ یا سُن لے اُسے گناہوں کی پہچان ، گناہوں سے نفرت اور گناہوں سے بچنے کی سعادت عطا فرما کر جہنم سے بچا کر جنّتُ الفرِدوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔اٰمین ( 4 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ” روٹی کا احتِرام“ پڑھ یا سُن لے اُسے حلال و آسان برکت والی روزی عطا فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اُس سے راضی ہوجا۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
حوریں افضل ہیں یا جنّتی عورتیں ؟ |
16لاکھ75ہزار73 |
8لاکھ38ہزار617 |
25لاکھ13ہزار690 |
سب سے آخِری نبی |
16لاکھ12ہزار972 |
12لاکھ78ہزار91 |
28لاکھ91ہزار63 |
گناہ کی پہچان |
15لاکھ78ہزار770 |
9لاکھ34ہزار577 |
25لاکھ13ہزار347 |
روٹی کا احتِرام |
14لاکھ42ہزار547 |
10لاکھ19ہزار878 |
24لاکھ62ہزار425 |
Comments