نماز کی برکتیں، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معاف کر دینے کی عادت، امیرِ اہلِ سنّت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جواب، امیرِ اہلِ سنّت کا عمرہ مع مدینہ پاک کی حاضری

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے  رجب المرجب  اور شعبان المعظم  1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :  ( 1 ) یااللہ پاک ! جو کوئی 17صَفحات کا رِسالہ ” نماز کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے اُس کو مکّے مدینے میں نمازیں پڑھنے کی سعادت اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفِرت فرما ، اٰمین  ( 2 ) یااللہ پاک ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مُعاف کردینے کی عادت “ پڑھ یا سُن لے اُسے غصّہ پینے والا اور دوسروں کی غلطیاں مُعاف کرنے والا بنا اور اُس کو بےحساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطّاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ رجب و شعبان1444ھ میں درج ذیل دو مدنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :  ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ امیرِ اہلِ سنّت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جواب پڑھ یا سُن لے اُسے صَدَقاتِ واجبہ و نافلہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کے مال و عمر میں برکت عطا فرما ، اٰمین  ( 2 ) یااللہ پاک ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کا عمرہ مع مدینۂ پاک کی حاضری  ( 2022 )  “ پڑھ یا سُن لے اُسے حرمینِ طیبین کے جلوے نصیب فرما ، بار بار پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا مدینہ دکھا اور اُسے بے حساب بخش دے۔

اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

نماز کی برکتیں

15لاکھ22ہزار248

10لاکھ67ہزار597

25لاکھ89ہزار845

پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مُعاف کردینے کی عادت

15لاکھ32ہزار62

11لاکھ19ہزار957

26لاکھ52ہزار19

امیرِ اہلِ سنّت سے زکوٰۃکے بارے میں سوال جواب

15لاکھ13ہزار169

10لاکھ88ہزار959

26لاکھ2ہزار128

امیرِ اہلِ سنّت کا عمرہ مع مدینۂ پاک کی حاضری (2022 )

15لاکھ29ہزار896

10لاکھ77ہزار135

26لاکھ7ہزار31

 


Share

Articles

Comments


Security Code