مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر2023ء
شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ ذُوالحِجہ1444ھ اور محرم 1445ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1)یاربَّ الْمصطفےٰ! جو کوئی 32صَفحات کا رِسالہ ”یادِ مکہ و مدینہ“ پڑھ یا سُن لے اور حیثیت ہونے کی صورت میں کم از کم ایک رسالہ کسی کو تحفے (Gift) میں بھی دے اُس کے رزْق میں برکت دے، اُس کی غصّے کی عادت ہو تو نکال دے اور اُس کو مکّے مدینے سے سچّی مَحبّت نصیب فرما، اور ماں باپ سمیت اُس کو بخش دے، اٰمین (2)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 20صفحات کا رِسالہ ”فیضانِ شیخ ابوبکر شِبلی رحمۃُ اللہ علیہ“ پڑھ یا سُن لے اُسے دنیا کی محبّت سے بچا، اِخلاص کے ساتھ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرما اور جنَّتُ الفِردوس میں بےحساب داخِلہ عنایت فرما،اٰمین۔ (3)یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ”کراماتِ حضرت معروف کرخی رحمۃُ اللہ علیہ“ پڑھ یا سُن لے اُسے سلسلۂ قادریہ کے بزرگانِ دین کے فیضان سے مالا مال فرما اور اُس کی بےحساب بخشش کردے،اٰمین۔
خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ محرم 1445ھ میں رسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کے 130ارشادات“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/ سننے والوں کو دُعا سے نوازا:(4)یاربَّ المصطَفےٰ! جو کوئی14صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کے 130ارشادات“ پڑھ یا سُن لے اُسے عاملِ سنّت اور شریعتِ مُطہّرہ کا پابند بنا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی اسلامی بہنیں کل تعداد
یادِ مکہ و مدینہ 20لاکھ88ہزار325 8لاکھ34ہزار963 29لاکھ23ہزار288
فیضانِ شیخ ابوبکر شِبلی رحمۃُ اللہ علیہ 17لاکھ56ہزار816 8لاکھ77ہزار897 26لاکھ34ہزار713
کراماتِ حضرت معروف کرخی رحمۃُ اللہ علیہ 11لاکھ88ہزار600 10لاکھ85ہزار916 22لاکھ74ہزار516
امیرِ اہلِ سنّت کے 130ارشادات 17لاکھ65ہزار963 8لاکھ68ہزار718 26لاکھ34ہزار681
Comments