مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
اکتوبر2023ء / ربیع الاول 1444ھ
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ ذُوالْقَعدہ و ذُوالحِجہ1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ الْمصطفےٰ ! جو کوئی 17صَفحات کا رِسالہ ”نمازِ فجر کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے اُسے ہمیشہ نمازِ فجر باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ ”ماں باپ کے متعلّق واقِعات“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ماں باپ کا فرماں بردار و خدمت گزار بنا اور اُس کو ماں باپ سمیت جنَّتُ الفِردوس میں بےحساب داخلہ عطا فرما ، اٰمین۔
خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ ذُوالْقَعدہ و ذُوالحِجہ 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعا سے نوازا : ( 3 ) یاربَّ المصطَفےٰ ! جو کوئی16صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کے 150ارشادات“ پڑھ یا سُن لے اُسے امیرِ اہلِ سنّت کے صدقے نیکی کی راہ پر چلا اور دین و دنیا کی خوب برکتیں عطا فرما ، اٰمین ( 4 ) یااللہ پاک ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت کا پہلا حج 1980ء“ پڑھ یا سُن لے اُسے بار بار حج و زیارتِ مدینہ سے نواز کر بِلا حساب و کتاب جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
نمازِ فجر کے فضائل |
18لاکھ49ہزار806 |
8لاکھ94ہزار385 |
27لاکھ44ہزار191 |
ماں باپ کے متعلق واقعات |
11لاکھ47ہزار856 |
6لاکھ19ہزار123 |
17لاکھ66ہزار979 |
امیرِ اہلِ سنّت کے 150ارشادات |
18لاکھ26ہزار503 |
9لاکھ39ہزار766 |
27لاکھ66ہزار269 |
امیرِ اہلِ سنّت کاپہلا حج1980ء |
18لاکھ86ہزار722 |
8لاکھ81ہزار851 |
27لاکھ68ہزار573 |
Comments