مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ شوّال و ذُوالْقَعدہ1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1)یاربَّ الْمصطفےٰ! جو کوئی 21صَفحات کا رِسالہ ”لوحِ مَحفوظ کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے عِلْم و عمل کی دولت سے نواز اور اُسے والِدَین و خاندان سَمیت بےحساب بَخْش دے، اٰمین (2)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ ”کسی کے عیب مت ڈھونڈو“ پڑھ یا سُن لے اُسے دوسروں کے عیب چُھپانے اور ان کی خوبیوں پر نظر رکھنے والا بنا اور اُسے بےحساب بخش دے،اٰمین۔
خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ شوّال و ذُوالْقَعدہ 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/ سننے والوں کو دُعا سے نوازا:(3)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت سے قراٰنِ پاک کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے، اُس کے دل کو نورِ قراٰن سے منوّر فرما اور اُس کی بے حساب بخشش فرما، اٰمین (4)یاربَّ المصطَفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت سے خوشبو کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے اُس کے ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کو بھی مُعَطّر فرما اور اُسے بےحساب بخش دے۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
لوحِ مَحفوظ کے بارے میں دلچسپ معلومات |
16لاکھ93ہزار866 |
11لاکھ54ہزار900 |
28لاکھ48ہزار766 |
کسی کے عیب مت ڈھونڈو |
17لاکھ31ہزار645 |
9لاکھ92ہزار557 |
27لاکھ24ہزار202 |
امیرِ اہلِ سنّت سے خوشبو کے بارے میں سوال جواب |
17لاکھ29ہزار764 |
9لاکھ43ہزار811 |
26لاکھ73ہزار575 |
امیرِ اہلِ سنّت سے قراٰنِ پاک کے بارے میں سوال جواب |
14لاکھ45ہزار208 |
11لاکھ68ہزار861 |
26لاکھ14ہزار69 |
Comments