فقیہ عصر مفتی محمد امین دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائے صحت/ مولانا احمد لطیف چشتی کے لواحقین سے تعزیت/ تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات

شیخ طریقت امیر اہلِ سنت ، بانی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولاناابو بِلال محمد الیاس عطاری قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے صوریVideo اور صوتی Audioپیغامات  کے ذریعے  دکھیاروں  اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں، ان میں سےمنتخب پیغامات پیش  کئے جا رہے ہیں۔

فقیہ عصر مفتی محمد امین دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائے صحت

مُحدِّثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمد چشتی قادری  رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد و خلیفہ اور آبِ کوثر سمیت 50 سے زیادہ  کتابوں کے مصنف حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد امین دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی علالت کی خبر ملنے پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے کے دوران ان کے لئے دعائے صحت فرمائی۔

مولانا احمد لطیف چشتی کے لواحقین سے تعزیت

جامع مسجد اکبری (نواب شاہ باب الاسلام سندھ) کے امام و خطیب حضرت مولانا حافظ محمد احمد لطیف چشتی صاحب کے انتقال پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغام (Video Message) کے ذریعے مرحوم کی دینی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی نیز ان کے بیٹوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت فرمائی۔ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب اچھے بُرے عملسے مدنی پھول پڑھ کر سنایا اور مرحوم کے صاحبزادوں کو ان کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلوں میں سفر، پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف اور دیگر نیک اعمال کی ترغیب بھی دلائی۔

مرحوم کے صاحبزادے کا جوابی پیغام

اس تعزیتی پیغام کے جواب میں مرحوم کے صاحبزادے  مولانا حافظ محمدحامد قادری رضویسلمہ الغنیمدرس دارالعلوم غوثیہ رضویہ (نواب شاہ)نے امیرِ اہلِ سنت کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ اپنے بھائیوں سمیت مدنی قافلے میں سفر اور والد کے چہلم کے موقع پر تقسیمِ رسائل کی نیت کی۔

ایوب خان بلوچ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ڈپٹی کمشنر چمنِ عطّارچنیوٹ (پنجاب) ایوب خان بلوچ کی والدہ کے انتقال پر صُوری پیغام کے ذریعے لواحقین سے تعزیت فرمائی نیز والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے انہیں اور ان کے بھائیوں کو مسجد بنانے اور کم اَز کم چار ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے دارالافتا  اہلِ سنت کے مفتی محمد سعید عطاری مدنی سلمہ الغنیکے نانا جان تاج محمد عطاری (باب المدینہ کراچی) ، المدینۃ العلمیہ کے محمد سعید عطاری مدنی کی والدہ  (باب المدینہ کراچی)،مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مجلس مدنی قافلہ پاکستان محمد اویس چشتی کے بچوں کے نانا عبد الجبار  (زم زم نگر حیدر آباد)، محمد کاشف عطاری کی والدہ، لیاقت خان عطاری(گجرات،ہند)  کی بیٹی، حاجی جمیل عطاری کے بیٹے محمد طیب عطاری، بشیر احمد عطاری کی والدہ، قاری سعید عطاری مدنی کی والدہ، محمدطیب ثقلینی کی بیٹی، مبلغہ دعوتِ اسلامی ام طیب عطاریہ (مراد آباد، یوپی ، ہند)، غلام محمد عطاری  کی والدہ(زم زم نگر حیدر آباد)، جامعۃ المدینہ کے طالبِ علم حافظ ثوبان عطاری،  عبدالحبیب عطاری (باب المدینہ کراچی)، ارشد محمود عطاری، سيّد بشیر علی قادری (نواب شاہ،باب الاسلام سندھ) کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت فرمائی۔ اس کے علاوہ  امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صَوتی پیغام (Audio Message) کے ذریعے کمالُ الدّین عطاری کے نومولود مدنی مُنّے کے انتقال پر  لواحقین سے تعزیت  فرمائی نیز نابالغ بچےکے فوت ہونے کے حوالے سے احادیث میں بیان کردہ فضائل بیان فرماکر ان کی ڈھارس بندھائی۔

 


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code