بچّوں اور بچیوں کے 6 نام

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2023

سرکارِمدینہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا : آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچّے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اُسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔ ( جمع الجوامع  ،  3 /  285 ، حدیث : 8875 )

یہاں بچّوں اور بچیوں کے لئے6 نام ، ان کے معنیٰ اور  نسبتیں پیش کی جارہی ہیں ۔

نام

معنیٰ

نسبت

عبد اللہ

اللہ  کا بندہ

اللہ کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے والدِ گرامی کا نام

اَحْسَن

سب سے زیادہ خوبصورت

اللہ  کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صفاتی نام

اِبراہیم

مہربان باپ

اللہ کے نبی علیہ السّلام کا نام مبارک

آمِنہ

مطمئن / بے خوف

اللہ کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اَمّی جان کا نام مبارک

میمونہ

برکت والی

اللہ کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ایک زوجہ کا نام مبارک

فاطمہ

آتشِ جہنم سے چھڑانے والی

اللہ کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بیٹی کا نام مبارک


Share