Book Name:ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

غروب ہوا ہے؟ نہیں ہوتا۔ یہ دُنیا گول ہے، انڈے کی شکل میں ہے۔ جب سُورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہوتا ہے، امریکہ اور کینڈا میں اس وقت طلوع ہو رہا ہوتا ہے۔ ڈوبتا تو کہیں بھی نہیں ہے۔ پِھر یہ عرش کے نیچے جانا، سجدہ کرنا، یہ کب ہوتا ہے؟ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں:  اللہ  پاک سُورج کو ایک مثالی جسم عطا فرماتا ہے۔ سُورج اپنے مثالی جسم کے ساتھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے، اسی وقت اپنے حقیقی جسم کے ساتھ عرشِ اِلٰہی کے نیچے حاضِر ہو کر سجدہ کر رہا ہوتا ہے۔([1])

سُبْحٰنَ  اللہ ! سُورج جاندار نہیں ہے، دِل نہیں رکھتا، اِنْسان کی خِدْمت کے لیے  بنایا گیا ہے۔ جب سُورج کو  اللہ  پاک یہ طاقت عطا فرما دیتا ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں دو جگہ پر موجود ہوتا ہے تو  اللہ  والوں کی تو پِھر شان ہی نِرالی ہے،  اللہ  پاک انہیں بھی طاقت بخشتا ہے یہ اپنے مثالی جسموں کے ساتھ ایک ہی وقت میں کئی جگہ موجود ہو جاتے ہیں۔

گئے اِک وقت میں  ستر مریدوں  کے یہاں  آقا     سمجھ میں  آ نہیں  سکتا مُعَمَّا غوثِ اعظم کا([2])

جوتی مُبارک نے ڈاکوؤں کا کام تمام کر دیا

شیخ ابو عَمْرو اور شیخ عَبْدُ الْحَق حَرِیمی  رحمۃُ  اللہ  علیہ ما فرماتے ہیں : 555 ہجری کی بات ہے ، 3 صفر شریف اتوار (Sunday) کو ہم حُضُورِ غوثِ اعظم شیخ عَبْدُالْقَادِر جِیلانی  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کے مدرسے میں حاضِر تھے، اس وقت حُضُورِ غوثِ اعظم  رحمۃُ  اللہ  علیہ  نے کھڑائیں ( یعنی لکڑی کے چپل) پہنے اور وُضُو فرمایا ، وُضُو فرمانے کے بعد آپ نے 2 رکعت نَفْل ادا کئے ، نَماز سے


 

 



[1]...اولیا کے تصرفات، صفحہ:49بتصرف۔

[2]...قبالۂ بخشش، صفحہ:94۔