Book Name:ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

مَدَنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو!  قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لیے  دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مَدَنی قاعِدہ  (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مَدَنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو  (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مَدَنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مَدَنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارِج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔اس ایپلی کیشن میں مَدَنی قاعدے کے تمام اسباق کی وڈیو ریکاڈنگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجیے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چند ضروری اعلانات

پیارے اسلامی بھائیو! ربیع الثانی کے  گیارہ مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے ،  جو کہ  اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! گیارہ ربیع الثانی تک   جاری رہے گا، یہ مَدَنی مذاکرے روزانہ رات 8 بج کر 45 منٹ پر مدنی چینل سے لائیو نشر کیے جا رہے ہیں۔تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اِن مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت / خلیفۂ امیر اہلسنّت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں غوث پاک کے ارشادات     رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔