Book Name:ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

آپ جیسا پیر ہوتے کیا غَرَض دَر دَر پھروں

آپ  سے  سب  کچھ  ملا  یاغوثِ  اعظم  دَسْت  گِیر([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ نَمازِ حاجَت جو حُضُورِ غوثِ پاک  رحمۃُ  اللہ  علیہ  نے بتائی، اسے نمازِ غوثیہ کہتے ہیں۔ بہت مُجَرَّب ہے ( یعنی اِس طرح نماز پڑھنے کاکئی ایک کوتجربہ ہواہے اور اس کا فیضان ملا ہے )، جب بھی کوئی حاجَت ہو، کوئی مشکل آ جائے، پریشانی ہو، بیماری، قرض داری ہو، یہ نَماز پڑھیے!بہتر ہے کہ مغرب کی نماز کے بعد پڑھیے، یاد رہے!  یہ نماز  اللہ  کے لیے پڑھنی ہے  اور حُضُور غوثِ پاک  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کے وسیلے سے دُعا کرنی ہے!اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! مُراد پُوری ہو گی۔یہ بھی سمجھ  لیجیے کہ پاک و ہند سے بغداد شریف کی سَمت مغرِب وشمال یعنی West and North کے تقریباً درمیان میں ہے۔

حُسْنِ نِیَّت ہو خطا پھر کبھی کرتا ہی نہیں                           آزمایا ہے، یگانہ ہے دوگانہ تیرا([2])

وضاحت: یہ بات تجربہ شُدہ ہے کہ اِخْلاص کے ساتھ نمازِ غوثیہ پڑھی جائے تو ناکامی (Failure) نہیں ہوتی بلکہ جس مقصد کے لیے  پڑھی جائے، وہ مقصد پُورا ہوتا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گیارہویں شریف کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو! حُضُور غوثِ پاک  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کی مدد اور نگاہِ کرم حاصِل کرنے کا ایک طریقہ گیارہویں شریف بھی ہے۔  اَلحمدُ لِلّٰہ!  یہ بڑی گیارہویں شریف کا مہینا ہے، اس ماہ بھی گیارہویں شریف کا اہتمام کیجیے ! اور آئندہ ہر ماہ کے لیے  اس کی عادَت  بنا  لیجیے! اِنْ


 

 



[1]...وسائل بخشش، صفحہ:548۔

[2]...حدائقِ بخشش، صفحہ:20۔