Book Name:ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat
مددگار ہیں اور اللہ پاک کی عطا سے، اس کی توفیق سے، اس کی دِی ہوئی طاقت (Power) سے نیک سیرت کامِل مسلمان بھی تمہارے مددگار ہیں۔
معلوم ہوا؛ صِرْف اللہ پاک کو مددگار ماننا،اس کے عِلاوہ ہر مدد (Help) کو شرک و بدعت قرار دینا، بالکل100٪ غلط (Wrong) ہے۔ اللہ پاک ہمیں صاف صاف فرما رہا ہے کہ اللہ پاک بھی تمہارا مددگار ہے، رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بھی تمہارے مددگار ہیں اور تمام متقی مسلمان بھی تمہارے مددگار ہیں۔
کہا جس نے یَاغَوْث اَغِثْنِی تو دَم میں ہر آئی مصیبت ٹلی غوثِ اعظم!([1])
یاشیخُ عبدُ القادِر جیلانی! شَیْئًا لِلّٰہ!
میاں شیر محمد شَرقپُوری رحمۃُ اللہ علیہ ایک ولیِ کامِل گزرے ہیں۔ ایک دِن ایک شخص آپ سے ملاقات کے لیے حاضِر ہوا، یہ آنے والا اَولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہ م کے مُتعلق وسوسوں کا شِکار تھا، جب یہ آپ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا تو آپ کا تقویٰ، پرہیزگاری، سُنّتوں پر عَمَل وغیرہ دیکھ کر بہت متاثِّر (Impress) ہوا، پِھر اس کی نظر اچانک دِیوار پر پڑی، وہاں لکھا تھا: یَا شَیْخُ عَبْدُالْقَادِر جِیْلَانِیْ شَیْئًا للہ! یعنی اے شیخ عبد القادِر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ ! اللہ پاک کے واسطے مجھے کچھ عطا کیجیے ! یہ دیکھ کر تو وہ غُصّے(Angry) ہو گیا، اس نے ناراضگی کے انداز میں اپنے وسوسوں کا اِظْہارکرنا شروع کر دیا۔ میاں شیر محمد شرقپوری رحمۃُ اللہ علیہ ولیِ کامِل تھے اور اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہ م صاحِبِ قَال نہیں بلکہ صاحِبِ حال ہوتے ہیں یعنی یہ کہہ کر کم سمجھاتے ہیں، زیادہ تر کر کے دکھایا کرتے ہیں۔ آپ نے اس کے غصیلے