Book Name:ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

یونٹ 10 ہزار پاکستانی روپے کا ہے۔اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دیجئے،آپ کے چندے  یعنی ڈونیشن  کو کسی بھی جائز ،دینی ،اصلاحی ،فلاحی ،روحانی ،خیرخواہی ،بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کام میں لگایا جاسکتاہے تاکہ بڑھتے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یا اللہ ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

ایصالِ ثواب کےمدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!گیارہویں شریف بھی ایصالِ ثواب کی ہی ایک صورت ہے ، لہٰذا آئیے !آپ کو   ایصالِ ثواب کے چند مدنی پھول عرض کرتا ہوں۔حدیثِ پاک میں ہے: پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 2مینڈھے ذبح فرمائے، ایک کا ثواب ساری اُمّت کو پہنچایا اور ایک اپنے اور اپنے اَہْلِ بیت کیلئے ذبح فرمایا۔ ([1])

صحابۂ کرام  رَضِیَ  اللہ  عنہ م  کے مُبارَک دور میں  اِیْصالِ ثواب کے  مختلف طریقے رائج تھے مثلاً  یہ حضرات میت کی طرف سے سات دِن تک کھانا کھلایا کرتے ([2])فوت ہونے والے کی قبر پر قرآنِ کریم کی تِلاوت کرتے ([3]) حضرت امام حسن و حُسَین  رَضِیَ  اللہ  عنہ ما اپنے والِدِ محترم یعنی حضرت مولیٰ علی، شیرِ خُدا  رَضِیَ  اللہ  عنہ  کے  اِیْصالِ ثواب کے لیے  غُلام آزاد کرتے تھے ([4])حضرت سعد  رَضِیَ  اللہ  عنہ  نے اپنی والِدہ کے انتقال کے بعد ان کے اِیصالِ


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب الاضاحی، باب اضاحی رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم، صفحہ:509، حدیث:3222۔

[2]...الحاوی للفتاویٰ، طلوع الثریا باظہار ماکان خفیا، صفحہ:591۔

[3]... شرح الصدور، باب فی قراءۃ القرآن للمیت...الخ، صفحہ:218۔

[4]... مصنف ابن ابی شیبۃ، کتاب الجنائز، باب ما یتبع المیت بعد موتہ، جلد:3، صفحہ:262، حدیث:12۔