علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری2024 ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا گل شیر عطّاری مدنی (خطیب، بھکر، پنجاب): اَلحمدُلِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے  کا موقع ملتا رہتا ہے، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور یہ علم کے خزانے لٹا رہا ہے، یہ ماہنامہ عوام کے ساتھ ساتھ ادیب اور خُطبا کے لئے بھی بہت مفید ہے، مجھ جیسے کئی خطبا اس سے جمعہ کا بیان کرتے ہیں، اللہ پاک اس ماہنامہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے،اٰمین۔

(2)بنتِ اشرف مدنیہ (معلمہ جامعۃُ المدینہ گرلز، سرگودھا، پنجاب): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، بلکہ ماہنامہ پڑھ کر ہمیں گھر بیٹھے بہت سی شرعی اور تنظیمی معلومات مل جاتی ہیں، اس کے مضامین میں سے مجھے ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ بہت پسند ہے۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے مجھے بہت پیاری پیاری باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں، خاص طور پر غوثِ اعظم کی گیارھویں منانے کے بارے میں معلومات بہت پسند آئیں۔(محمد طلحہ، اسلام آباد) (4)مَاشآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں بہت اچھی کہانیاں ہوتی ہیں اور سوال جواب بھی بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔ (آصف،  حیدرآباد، سندھ) (5)ہم بچوں کیلئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں بہت Interested Topics ہوتے ہیں، میں ماہنامہ کے Topics اپنے دوستوں کو سناتا ہوں۔ (محمد معیذ، گوجرخان) (6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی کیا بات ہے، یہ امیرِ اہلِ سنّت کی طرف سے ہمارے لئے ایک علمی تحفہ ہے، مجھے اس میں نگرانِ شوریٰ کا مضمون ”فریاد“ بہت اچھا لگتا ہے۔ (مشتاق احمد، ڈھرکی، سندھ) (7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا ہر مضمون علم و حکمت سے بھرا ہوا ہے، چاہے وہ نگرانِ شوریٰ کا مضمون ہو یا امیر اہلِ سنّت کے مدنی مذاکرے کے سوال جواب یا مفتیانِ کرام کے مدنی پھول، ہر مضمون بہت پیارا ہے۔ (عارف محمود، پتوکی، پنجاب) (8)مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں مولانا ابورجب آصف عطّاری کے مضمون بہت اچھے لگتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اللہ پاک ان کو عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے، اٰمین۔ (بنتِ اسلم، بستی ملوک، ملتان) (9)مَاشآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ نیکی کی دعوت عام کرنے اور بُرائی سے روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے، اس کے ذریعے ہم اپنی زندگی بہترین طریقے سے گزار سکتے ہیں، یہ ایک بہترین علمی خزانہ ہے۔ (رباب شیخ، سندھی کالونی، دھابیجی، سندھ) (10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں مدنی چینل کے پروگرام ”ماضی کی یادیں“ سے بھی ایک سلسلہ ہونا چاہئے۔ (اُمِّ حنظلہ، بلدیہ ٹاؤن، کراچی) (11)اَلحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بیش بہا علم کا خزانہ ہے، اس سے بہت سا علمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے، ہمیں اِسے خرید کر دوسروں کو تقسیم کرکے اِسے خوب عام کرنا اور اِس کا خوب مطالعہ کرنا چاہئے۔(بنتِ صادق، کراچی)


Share