آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2023ء
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
( 1 ) مولانا قاری نصراللہ نقشبندی صاحب ( امام و خطیب نورانی مسجد بندمراد ، ساکران روڈ ، حب چوکی ، بلوچستان ) : اَلحمدُ لِلّٰہ وقتاً فوقتاً ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں ، اس میں بہترین معلوماتی مواد یکجا مل جاتا ہے ، نیز اس میں بچوں کے تربیتی مضامین بھی اچھے شامل کئے جاتے ہیں ، اللہ پاک اس ماہنامہ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے ، اٰمین۔
( 2 ) عبدالسلام رضا عطّاری ( امام جامع مسجد گلزارِ مدینہ بائی پاس فیروزہ ضلع رحیم یارخان ) : ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر ماہ انتظار رہتا ہے ، اس کا ہر مضمون علمِ دین کے خزانے لُٹا رہا ہے بالخصوص مدنی مذاکرے کے سُوال جواب اور دارُالافتاء اہلِ سنّت ۔
متفرق تأثرات و تجاویز
( 3 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے سلسلہ ” نئے لکھاری “ سے طلبہ کو مطالعہ کرنے اور تحریری کام کرنے کا جذبہ پیدا ہورہا ہے ، اگر یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا تو وہ وقت دور نہیں کہ وہ طلبہ جن کو کُتب بینی کا شوق نہیں تو وہ بھی کُتب بینی کرتے نظر آئیں گے ، ہمیں اس نیٹ ورک کو تمام احباب تک پہنچانے کی حاجت ہے تاکہ اس کو مزید ترقی ملے۔ ( دانیال سہیل عطّاری ، طالبِ علم درجہ سابعہ ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ عطّار ، اٹک ) ( 4 ) مَاشآءَ اللہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دینی معلومات کا انسائیکلوپیڈیا ہے ، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہےاور اس میں ایسے دلچسپ مضامین شامل کئے جاتے ہیں کہ بار بار مطالعہ کرنے کا دل چاہتا ہے۔ ( ابولبیب عطّاری ، طالبِ علم درجہ عالیہ سالِ اوّل ، جامعۃُالمدینہ چھانگا مانگا ، لاہور ) ( 5 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا سلسلہ ” سب سے اَولیٰ و اَعلیٰ ہمارا نبی “ بہت اچھا ہے ، ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان بہت بلند ہے جو اس سلسلےسے ہم پر ظاہر ہوتی ہے۔ ( امین حاشر ، واہ کینٹ ، پنجاب ) ( 6 ) ہم نے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی پہلی بار بکنگ کروائی ہے ، یہ ماہنامہ ہمیں بہت اچھا لگا ، اس کے تمام مضامین بہت دلچسپ ہیں لیکن مضمون ” اپنی مصروفیت کا جائزہ لیجئے ! “ اور ” ہاتھوں سے خوشبو “ بہت اچھے لگے ، اس میگزین سے نہ صرف ہم خود مستفیض ہورہے ہیں بلکہ اپنے آس پاس کے رشتے داروں کو بھی یہ بھیجا اور پڑھنے کی ترغیب دی ، میری رائے یہ ہے کہ اس میں ثوبان عطّاری کی بھی تحریریں شامل کی جائیں۔ ( بنتِ علی اعجاز ، طالبہ درجہ رابعہ ، جامعۃُ المدینہ گرلز ، فیضانِ عطار ستراہ ، سیالکوٹ ) ( 7 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں اسلامی ماہ کے اعتبار بہت اچھے مضامین اور کہانیاں شامل کی جاتی ہیں جن سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، دارُالافتاء اہلِ سنّت سے بھی بہت معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ ( بنتِ حبیب خان ، کراچی ) ( 8 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بچّوں کی کہانیاں پڑھنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ ( اُمِّ ہانی ، حیدرآباد ) ( 9 ) مجھے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے بے حد پیار ہے ، اس میں اسلامی بہنوں کے مضامین بہت اچھے ہوتے ہیں اور اس میں سفرنامہ پڑھنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ ( بنتِ شفقت عطّاریہ ، فیصل آباد ) ( 10 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر مضمون بے مثال ہے ، مجھے اس میں سب سے زیادہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں لکھی گئی تحریریں ، صحابہ و صحابیات کے تذکرے اور دارُالافتاء اہلِ سنّت کے سوال جواب بہت پسند ہیں ، اس میگزین میں بچوں اور بڑوں سب کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے۔ ( اُمِّ احمد رضا ، کینیا )
Comments