بچوں اور بچیوں کے 6 نام

بچّوں اور بچّیوں کے 6 نام

سرکارِمدینہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا : آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچّے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اُسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔  ( جمع الجوامع، 3 / 285، حدیث : 8875 ) یہاں بچّوں اور بچیوں کے لئے6 نام،ان کے معنیٰ اور نسبتیں پیش کی جارہی ہیں۔

بچوں کے 3 نام

نام

پکارنے کے لئے

معنیٰ

نسبت

محمد

عبدالقادر

قدرت والے کابندہ

اللہ پاک کے صفاتی نام کی طرف لفظِ عبد کی اضافت کے ساتھ

محمد

شاکر

شکر ادا کرنے والا

سرکار  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صفاتی نام

محمد

وسیم

حسین چہرے والا

سرکار  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صفاتی نام

بچیوں کے 3 نام

زینب

خوشبودار پودے کو کہتے ہیں

اُمُّ المؤمنین رضی اللہ عنہا کا مبارک نام

رَیحانہ

ایک خوشبودار پودا

سرکار  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مقدس کنیز کا نام

عاطفہ

مہربانی کرنے والی

بزرگ خاتون ( حضرت ذوالنون مصری کی بہن )  کا نام

 ( جن کے ہاں بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہو وہ چاہیں تو ان نسبت والے6ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں )


Share