وظائف
ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2022
نظرِ بد سے حفاظت
پارہ 29 سورۂ قلم کی آیت 51 نظرِ بد سے بچنے کے لئے اِکْسِیر ( یعنی لازمی اثر کرنے والی ) ہے۔
( مدنی پنج سورہ ، ص 219بحوالہ نور العرفان ، ص971 )
ڈینگی وائرس سے شفا ملے گی
سورۃُ الرّحمٰن ( پارہ 27 ) اور سورۃُ التَّغابُن ( پارہ 28 ) ایک ایک بار صبح شام پڑھ کر ڈینگی وائرس کے مریض پر دَم کیجئے اور پانی پر دَم کر کے پلائیے اِن شآءَ اللہ شفا ملے گی۔
اغوا ہونے سے حفاظت کے 2 وظائف
( 1 ) ” یَاحَافِظُ یَاحَفِیْظُ “ 11 بار روزانہ پڑھ کر بچّوں پر دَم کردیا کریں اِن شآءَ اللہ اغوا ہونے سے حفاظت رہے گی۔
( 2 ) بڑے جب وضو کریں تو ہر عُضو دُھوتے ہوئے ” یَاقَادِرُ “ کم ازکم ایک بار پڑھ لیا کریں اِن شآءَ اللہ اغوا ہونے سے حفاظت رہے گی۔ ( مدنی مذاکرہ29 ستمبر 2018 )
تنگدستی سے بچنے کے لئے
رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جو مجھ پر روازنہ 500 بار درود شریف پڑھ لیا کرے گاوہ کبھی محتاج نہ ہوگا۔ ( مستطرف ، 2 / 508 )
Comments