مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر2022ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے محرمُ الحرام 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی14صفحات کا رِسالہ ” ارشاداتِ امام زینُ العابِدین “ پڑھ یا سُن لے اُسے صحابہ و اہلِ بیت کے ارشادات پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔اٰمین( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” بزرگانِ دین کی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے فیضانِ اولیاء سے مالامال فرما اور بے حساب بخش دے ، اٰمین۔جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے درج ذیل 2رَسائل پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات “ پڑھ یا سُن لے اُسے عاشقِ مدینہ امیرِ اہلِ سنّت کے صدقے مدینے کا حقیقی دیوانہ بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔اٰمین( 2 ) یااللہ کریم ! جو کوئی تقریباً 37 صفحات ( کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ” فیضانِ دعوتِ اسلامی “ ) پڑھ یا سُن لے اُسے مَرتے دَم تک دعوتِ اسلامی میں استقامت عطا فرما کر اپنے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جنّتُ الفردوس میں پڑوس عطا فرما اور یہ دعا مجھ گنہگار کے حق میں بھی قبول فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
ارشاداتِ امام زینُ العابِدین |
17لاکھ1ہزار449 |
8لاکھ76ہزار988 |
25لاکھ78ہزار437 |
بزرگانِ دین کی باتیں |
16لاکھ7ہزار181 |
9لاکھ47ہزار973 |
25لاکھ55ہزار154 |
امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات |
17لاکھ13ہزار571 |
9لاکھ54ہزار312 |
26لاکھ67ہزار883 |
فیضانِ دعوتِ اسلامی |
15لاکھ67ہزار349 |
9لاکھ9ہزار933 |
24لاکھ77ہزار282 |
Comments