خون ٹیسٹ کروالیجئے

خون ٹیسٹ کروالیجئے

از: شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

  ٭صِحّت مند کو ہر 6ماہ بعد اور مریض کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابِق  کچھ ٹیسٹ (estT) کرواتے رہنا چاہئیں۔ ٭یہ سوچ کر ٹیسٹ نہ کروانا کہ اگرکچھ نکلا تو علاج اور پرہیزکرنا پڑے گا دانشمندی نہیں کیونکہ بیماری سے لاپرواہی برتنے سے  مسئلہ حل نہیں ہوتا۔٭خون کے یہ ٹیسٹ کروانے مناسب ہیں: (1)لِپِڈ پُروفَائل (Lipid  Profile) ٹیسٹ (اس میں (Cholesterol) بھی شامل ہے اِس ٹیسٹ کے لئے  12تا 14گھنٹے خالی پیٹ ہونا ضَروری ہے،یہ بھی ہوسکتا ہے کہاللہ عَزَّوَجَلَّکی رِضا کیلئے روزہ رکھ کر نَمازِ عصر کے بعد Testکروا لیجئے ،ورنہ رات جلدی کھانا کھالیجئے اور صبح ناشتہ سے قبل کروالیجئے۔) (2)شوگر(Glucose) (3)یورِک ایسڈ (Uric Acid) (4)(Serum Urea (Creatinine (اس سے گردہ میں اگر کسی قسم کی خرابی یا فیل ہونے کا خطرہ شروع ہورہا ہو تو معلوم ہو سکتا ہے اور بروقت علاج کی ترکیب بن سکتی ہے اِس پر نظر رکھنا ضروری ہے کیوں کہ آج کل ہمارے یہاں گردے فیل ہونے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں) (5) Urine DR(یہ بھی گردوں کا اہم ٹیسٹ ہے) ) (6)Blood CP(یہ خون کا بنیادی ٹیسٹ ہے) (7)SGPT (جگر کے حوالے سے اہم اور ابتدائی ٹیسٹ ہے) ٭رِپورٹ (Report) ڈاکٹر کو دکھا دیجئے۔ ٭رپورٹ خراب آئے تو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق عمل کیجئے۔وزن کتنا ہونا چاہئے؟٭قد کے مطابق  مرد کیلئے  فی انچ (Inch)ایک کلو (kg1)  وَزْن مُناسب ہے ۔مثلاً :ساڑھے پانچ  فِٹ کے مردکا وزن تقریباً 66 کلو جبکہ سوا پانچ فِٹ کی عورت کا وزن تقریباً 59کلو ہونا چاہئے۔مدنی پھول:سو100 دوا کی اِک دَوَا پر ہیز ہے۔

(تفصیلی معلومات کے لئے ’’فیضان سنت‘‘ (جلد اول) کے باب ’’آدابِ طعام‘‘کے صفحہ 619تا625کا مطالعہ کیجئے)


Share