حمد /مناجات
یا رَبّ! پھر اوج پر یہ ہمارا نصیب ہو |
یا رَبّ! پھر اَوج پر یہ ہمارا نصیب ہو سُوئے مدینہ پھر ہمیں جانا نصیب ہو |
مکّہ بھی ہو نصیب مدینہ نصیب ہو دشتِ عرب نصیب ہو صَحرا نصیب ہو |
حج کا سفر پھر اے مِرے مولیٰ نصیب ہو عَرَفات کا مِنیٰ کا نَظارہ نصیب ہو |
مکّے میں اُن کی جائے وِلادت پہ یاخُدا پھر چشمِ اشکبار جَمانا نصیب ہو |
کردوں میں کاش!جالیوں پر اپنی جاں فِدا رَوضے کا ان کے جس گھڑی جلوہ نصیب ہو |
ہِجرِ رسول میں ہمیں یا رَبِّ مصطفٰے اے کاش!پُھوٹ پُھوٹ کے رونا نصیب ہو |
عطّارؔ کی ہو حاضِری ہر سال یا خدا آخِر کو طیبہ میں اسے مرنا نصیب ہو |
وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص89 از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ |
Comments