امامِ اعظم کی وَصِیَّتیں/ اَخبار کے بارے میں سُوال جواب/ ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سےصُلْح کرلی/ بدگُمانی

شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپریل/مئی 2018ء میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنےکی ترغیب دلائی اور  پڑھنے  والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1) یا ربَّ المصطَفٰے!  جو کوئی رسالہ”امامِ اعظم کی وَصِیَّتیں“ (کم از کم ص4تا43)پڑھ یا  سُن لے اُس کواپنا مقبول بندہ بنا لے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 67632 اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً 109533 اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2) یااللہ! جو”اَخبار کے بارے میں سُوال جواب“ نامی رسالے کے 59 صَفْحات کا مُطالَعہ کرے، دنیا و آخِرت میں اُس کے عیب چُھپا۔ کارکردگی: تقریباً 43807 اسلامی بھائیوں اور تقریباً 81088 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (3) یا ربَّ المصطفٰے! جوکوئی رسالہ”ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سےصُلْح کرلی“کے 24صَفْحات پڑھ یا سُن  لے اُس کے گھرانے کوناچاقیوں سےمحفوظ رکھ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً 61340اسلامی بھائیوں اور تقریباً112753 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (4)یا ربَّ المصطَفٰے! جو کوئی رسالہ ”بدگُمانی “کے53صَفْحات پڑھ یا سُن لے اُس کی ہمیشہ بدگمانی کی آفت سے حفاظت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 16729اسلامی بھائیوں اور تقریباً97070اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کرنے کی سعادت پائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code