کُونڈے کی  نیاز/ عرسِ حضرت سیّدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے موقع پر مدنی مذاکرہ و فاتحہ خوانی/ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورے میں شرکت

کُونڈے کی  نیاز امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 15 رَجَبُ المُرَجَّب کو حضرت سیّدنا امام جعفر صادق علیہ رحمۃ اللہ الرازق  کےایصالِ ثواب کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرہ فرمایا،آخر میں شُرَکا  کو کھیر پوری کی نیاز پیش کئی گئی، نیز امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  اپنی رہائش گاہ ”بیت البقیع“ میں بھی فاتحہ خوانی و نیاز  کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی آنکھوں کے تارے یعنی پوتے اور پوتیاں بھی دعا میں شریک تھے۔

عرسِ حضرت سیّدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے موقع پر مدنی مذاکرہ و فاتحہ خوانی امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے 22 رجب المرجب 1439ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں عرسِ حضرت سیّدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مناسبت سے ہونے والےاجتماعِ ذکرونعت،جلوسِ امیرِمعاویہ اور  مَدَنی مذاکرے میں شرکت فرمائی اور عاشقانِ صحابہ و اہلِبیت کو مدنی پھول  عطا فرمائے،مدنی مذاکرے کے اختتام پر شُرکاکو لنگرِ معاویہ پیش کیا گیا نیزامیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی رہائش گاہ ”بیتُ البقیع“ میں بھی فاتحہ و نیازکا اہتمام فرمایا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورے میں شرکت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ 12تا16رجبُ المُرجَّب 1439ھ مطابق 30 مارچ تا 3اپریل 2018ء ہوا جس میں شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی شرکت فرمائی اور مدنی مشورے میں شریک نگران و اراکینِ شوریٰ اور دیگرذمہ داران  کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔


Share

Articles

Comments


Security Code