دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) کی مدنی خبریںشعبان المعظم 1439ھ کی دوسری شب یومِ امام اعظم کی مناسبت سے جلوسِ حنفیہ کا سلسلہ ہوا اور امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرہ  بھی فرمایا٭ 15 شعبان المعظم 1439ھ کوبھی شبِ براءت کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا، جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے سنتوں بھرا بیان کیا اورمدنی مذاکرہ فرمایا۔٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا، جس میں باب المدینہ کراچی کے مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کے ممبرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اراکین ِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری اور حاجی محمد علی  عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔مختلف مجالس کی مدنی خبریں ٭مجلس کارکردگی  کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ سردار آباد(فیصل آباد) میں مدنی حلقہ ہوا۔  نگران مجلس کارکردگی پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیے ٭مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی علی اصغر عطّاری مدنی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں قائم جامعۃ المدینہ میں دورۂ حدیث شریف کے درجے کا افتتاح کیا اور طلبہ کو مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔ ٭مرکزالاولیاء  لاہور میں ایک اور جامعۃالمدینہ کا آغاز ہوا۔ خوشی کے اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مجلس خدّام المساجد کے تحت اصحابی کابینات (ٹھٹھہ و اطراف باب الاسلام سندھ) کے ذمہ داران کا مدنی حلقہ ہواجس میں رکنِ شوری سیّد لقمان عطّاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔منوڑہ (باب المدینہ کراچی) میں جامع مسجد ”فیضانِ جمالِ مصطفیٰ“ کا افتتاح ہوا۔ تقسیمِ اسناد اجتماعات ٭مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخواہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطّاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی منّوں میں اسناد و تحائف تقسیم فرمائے۔ ٭مدنی مرکز  فیضانِ مد ینہ تَلوَنڈی بِھنڈراں ضلع نارووال پنجاب میں بھی تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر  مجلسِ مزاراتِ اولیا کے مدنی کام مجلس مزاراتِ اَوْلیا کے تحت پاکستان میں  ٭حضرت سیّدنا لعل شہباز قلندر علیہ رحمۃ اللہ الاکبر (سیہون شریف)  اور بنگلہ دیش میں ٭شیرِ بنگلہ حضرت علّامہ غازی عزیزُ الحق امام رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  کے عرس کے موقع پر اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی، جبکہ قراٰن  خوانی، اجتماعِ ذکرو نعت اور فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کام ٭شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی (گوجرانوالہ)، گورنمنٹ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نارووال کیمپس)، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی(منڈی بہاؤالدین)، یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (ضیاکوٹ، سیالکوٹ)، مرکزالاولیاء لاہور، سبزپور(ہری پور K.P.K)،رحمت آباد (ایبٹ آباد K.P.K)، ظفروال اور  نارووال  میں سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔کثیر تعداد میںM.B.B.S  اورP.H.D  ڈاکٹرز، پروفیسرز،لیکچرارز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ ٭میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لئے پاکستان بھر میں 300 سے زائد مقامات پر ”26روزہ فیضان قراٰن و حدیث کورس“ہوئے جن میں  تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک، نماز،وضو ،غسل اور دیگر فرض علوم سکھانے کا سلسلہ ہوا۔مجلس تقسیمِ رسائلاَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کےتحت شبِ معراج کے مختلف اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ کم و بیش  11751 رسائل اور محدّثِ اعظم پاکستان سردار احمد چشتی قادری علیہ رحمۃ اللہ القَوی کے عرس کے موقع پر 1200 رسائل تقسیم کئے گئے جبکہ کئی مارکیٹوں میں نیکی کی دعوت اور رسائل بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا۔ مجلس وُکَلا کے مدنی کام  ٭مجلس وُکَلا کے تحت پنجاب بار کونسل سے ملحِقہ فین روڈ  مسجد میں وُکَلا اور اسٹاف  کے درمیان ”فیضانِ نماز کورس“ کا سلسلہ ہوا۔ ٭مرکز الاولیاء لاہور میں ہائی کورٹ کے اطراف چیمبرز میں وُکَلا کے مدرسۃ المدینہ بالغان کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں وُکَلا درست تلفّظ کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ دعوتِ اسلامیکی مختلف مجالس  کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی حلقے ٭مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت چیمبر آف کامرس مرکزالاولیاء لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری ٭مجلس مدنی انعامات کے تحت صحرائے مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطّاری ٭مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری ٭مجلس خدّام المساجد کے تحت بلدیہ ٹاؤن، صحرائے مدینہ (باب المدینہ کراچی) اور دیگر مقامات پر رکنِ شوریٰ سیّد لقمان عطّاری نے مدنی حلقے میں شرکت فرمائی۔ ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں انجینئرز اسلامی بھائیوں کے درمیان ٭مدنی چینل ڈسٹری بیوشن مجلس کے تحت کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون لانڈھی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں ٭مجلس مدرستہ المدینہ للبنین  کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن زم زم نگر حیدرآباد میں ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں ٭مجلس تاجران کے تحت لطیف آباد نمبر 12 زم زم نگر حیدرآبادکے ایک بازار میں سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی حلقے   کا سلسلہ ہوا۔ وزراتِ مذہبی امور کی جانب سے رحیم یار خان پنجاب میں حج تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلسِ حج و عمرہ کے تحت  مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج کو احکاماتِ حج سے آگاہ کیا۔


Share

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں

٭افریقہ کےعلاقےلوڈئم  (Laudium) سےپولوکوانے (Polokwane)جاتےہوئےایک غیر مسلم نے

 نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے ہاتھ پراسلام قبول کیا۔ ٭یوگنڈااورہانگ کانگ میں

 مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی  برکت سے 2 غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا  جن کا اسلامی نام

محمدعیسیٰ اور محمد ثاقب رکھا گیا اور اسلامی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

نگرانِ شوریٰ کا سفرِافریقہ ٭8تا 19اپریل 2018ءدعوتِ اسلامی کی  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانامحمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ایسٹ افریقہ (یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ)ویسٹ افریقہ (ملاوی، زمبابوے) کا سفر فرمایا جہاں مختلف شہروں ہرارے (Harare)، لمبی (Limbi)، کمپالا (Kampala)، ممباسا (Mombasa)، لیلونگوے(Lilongwe)، نیروبی(Nairobi)، زینزبر (Zanzibar)، دارالسلام(Dar es Salaam) میں مختلف سنّتوں بھرے اجتماعات، مدنی حلقوں، ذمہ داران کے مدنی مشوروں، مختلف شہروں کے مدنی مراکزکے مدنی دوروں کا سلسلہ رہا۔ ٭20 اپریل کوموزمبیق کے شہرماپوتو(Maputo) میں نمازِ جمعہ سے قبل نگرانِ شوریٰ نے سنّتوں بھرابیان اورنمازِ جمعہ کی امامت فرمائی۔ ٭فیضانِ مدینہ ماپوتومیں ایک مدنی حلقے میں شرکا کومدنی پھولوں سے نوازا نیزیہاں قائم جامعۃ المدینہ اور مکتبۃ المدینہ کا دورہ فرمایا۔  ٭20اپریل تا 29 اپریل 2018نگرانِ شوریٰ نے ساؤتھ افریقہ کا سفر فرمایا ٭26اپریل 2018ء کو پولوکوانے (Polokwane)میں ایک مسجد کے افتتاح کے موقع پر اجتماعِ ذکرونعت میں سنّتوں بھرابیان فرمایا۔٭29اپریل کو لین ایشیا(Lenasia) میں ملکی سطح کاسنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کے  مختلف  شہروں سے ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ نے سنّتوں بھرابیان فرمایااور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا ٭ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں ڈربن (Durban)، جوہانسبرگ (Johannesburg)، تھویانڈو (Thohoyandou) میں مدنی حلقوں اورذمہ داران  کے سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ رہا۔ رکنِ شوریٰ محمدبلال عطاری کا بیرونِ ملک سفر ٭رکنِ شوریٰ محمدبلال رضا عطاری نے 11اپریل 2018ءکو سنّتوں کی خدمت کے لئے بحرین کاسفر فرمایا۔ 12اپریل کو بحرین کے شہرمنامہ (Manama)میں ہونے والے اجتماعِ ذکرونعت بسلسلۂ شبِ معراج میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا، اس سفر میں مختلف مقامات پر مدنی حلقوں اورذمہ داران کے مدنی مشوروں کا سلسلہ رہا۔ ٭20اپریل تا11مئی2018رکنِ شوریٰ مختلف مدنی کاموں کےسلسلے میں قادری ممالک کینیڈا کے سفر پر رہے جہاں مختلف شہروں کیلگری (Calgary)، ٹورنٹو (Toronto)، وینکؤور (Vancouver)، ریجائنہ (Regina)، مونٹریال (Montreal)، ونی پیگ (Winnipeg)، ہیملٹن(Hamilton) ایڈمونٹن (Edmonten)، وکٹوریا (Victoria)، اسکاربراؤٹ (Scarborough)، اٹوبکک (Etobicoke) میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات،مدنی حلقوں اور ذمہ داران کے سنتوں بھرے اجتماعات میں مدنی پھول پیش کئے نیز کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) میں ہونے والے اجتماعِ ذکرونعت بسلسلۂ شب ِبراءت میں سنّتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔ رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کاسفر ٭رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے 24اپریل 2018ء کو یوکے (UK) کاسفر فرمایا جہاں مختلف شہروں بولٹن (Bolton)، ڈربی (Derby)،لندن(London)، سلاؤ(Slough)، برمنگھم (Birmingham)، ایکرنگٹن (Accrington)، لیسٹر (Leicester) میں سنّتوں بھرے  اجتماعات، مدنی حلقوں، ذمہ داران کے سنّتوں بھرے اجتماعات  اورمدنی مشوروں کی ترکیب ہوئی نیز  رکنِ شوریٰ نے یوکے کی مختلف کابینات کے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیا اورآئندہ مدنی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ ٭یکم مئی 2018ءکویوکے کے شہربولٹن (Bolton) میں بسلسلۂ شبِ براءت ہونے والے اجتماعِ ذکر و نعت میں سنّتوں بھرابیان بھی کیااوردعا بھی کروائی۔ مدنی قافلے کا سفر٭اپریل2018یوکے چشتی کابینات سے3 اور شازْلی کابینات سے 1مدنی قافلے نے یورپ کے مختلف ممالک کا سفر کیا۔ ٭ہانگ  کانگ اورسی لنکا سے مبلغینِ دعوت اسلامی کا سنگاپور میں نیکی کی دعوت کوعام کرنے کےلئے سفر ہوا۔ سنتوں بھرے اجتماعات22اپریل تا29اپریل2018بیرون ملک  میں 22مختلف ممالک میں بذریعہ ویڈیو/آڈیولنک110مقامات پر  ذمہ داران کے سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں سینکڑوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی، جن میں اراکینِ شوریٰ و دیگرمبلغین ِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے۔ فیضانِ نماز کورس یکم اپریل 2018 سے چشتی کابینات میں  1 اور شازْلی کابینات میں 2فیضانِ نماز کورس  ہوئے۔ خوشخبری  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ          10 شوال المکرم 1439ھ/ جون 2018ء سے ہوسٹن (Texas USA)  میں جامعۃ المدینہ (للبنین)کا آغاز ہورہاہے۔


Share

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

اسلامی بہنوں کی مدنی تربیَت گاہیں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کیلئے ٭17 رجب المرجب 1439ھ کو  باب المدینہ کراچی میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیَت گاہ میں ”12 دن کا خصوصی اسلامی  بہن کورس“ ہوا ٭17 رجب المرجب 1439ھ ہی کو دارالحکومت اسلام آباد، زم زم نگر حیدر آباد، مدینۃ الاولیاء ملتان، سردار آباد (فیصل آباد)،گلزارِطیبہ (سرگودھا) اور گجرات میں ”12 دن کا فیضان ِ نماز کورس“ ہوا٭ یکم شعبان المعظم 1439ھ کو انہیں مقامات سمیت باب المدینہ کراچی میں ”12 دن کا اصلاحِ اعمال کورس“ ہوا۔ان مدنی کورسز میں تقریباً 358 اسلامی بہنوں نے   شرکت کی۔مجلسِ رابطہ کے مدنی کام مجلسِ رابطہ (اسلامی بہنیں)کے تحت٭ باب المدینہ کراچی میں ایک بیوٹی پارلر اور سلائی سینٹر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا،جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت  اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ٭مٹھیاں کینٹ ڈیفنس میں اجتماعِ ذکرونعت منعقد کیا گیا، جس میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں کےساتھ ساتھ کثیر تعداد میں وَرکنگ وُومین اور خواتین سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کا اجمالی جائزہ شعبۂ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت ٭ 667 اداروں میں درس اجتماعات ہوئے٭191 خواتین شخصیات کی جامعۃ المدینہ للبنات،مدرستہ المدینہ للبنات اور دارالمدینہ للبنات آمد ہوئی ٭تعلیمی اداروں سے وابستہ 1949 خواتین شخصیات تک مدنی رسائل پہنچائے گئے ٭تعلیمی اداروں سے وابستہ 1199 خواتین شخصیات نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک(overseas)کی مدنی خبریں

قبولِ اسلام٭28فروری2018ءکو یوگنڈا کے شہر کمپالا (Kampala) میں ایک غیر مسلم خاتون اور ٭26 مارچ 2018ء کو کینیا کے شہر ممباسا (Mombasa) میں ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔ان کا اسلامی نام عائشہ اور زینب رکھا گیا اور ان کی اسلامی تربیَت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مختلف مدنی کورسز مجلس مختصر کورسز(اسلامی بہنیں)کے تحت ٭3،2،1 اپریل 2018ء کو اٹلی جبکہ 12، 13، 14 اپریل 2018ء کو چٹاگانگ (Chittagong بنگلہ دیش) میں”3 دن کا مدنی کام کورس“ ہوا۔٭اسی طرح اسپین کے شہر بارسلونا (Barcelona) میں ”3 دن کا مدنی کام کورس“ ہوا جبکہ ٭تنزانیہ میں ”3 دن کا تربیتِ اولاد کورس“ ہوا۔ ٭ مختلف ممالک میں 31 مقامات پر ذمّہ داران اسلامی بہنوں کے لئے 1 گھنٹہ26 منٹ پر مشتمل ”3 دن  کا  فیضانِ زکوٰۃ کورس“  منعقد کیا گیا۔ ان مدنی کورسز میں 371 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی مدنی خبریں مجلس مدنی انعامات (اسلامی بہنیں)کے تحت یوکے کے مختلف مقامات اور ہند کے شہر اٹاوہ (Etawah)، جسونت نگر (Jaswantnagar)، حیات نگر (Hayattnagar) اور مرزا پور (Mirzapur) میں ذمّہ داران اسلامی بہنوں کے لئے”3 گھنٹے کا مدنی انعامات کورس“ ہوا، جن میں تقریباً 749 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز ٹاٹا جمشید پور تاج نگر کپالی ہند میں اپریل  2018ء سے مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا۔ متفرق مدنی خبریں٭یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ میں شخصیات مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا نیز ان تینوں ممالک  اور اسپین میں تجہیزوتکفین اجتماعات بھی منعقد کئے گئے جن میں اسلامی بہنوں کو شریعت و سنّت کے مطابق تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھایا گیا۔ ٭مجلسِ رابطہ (اسلامی بہنیں)کے تحت لندن یوکے میں ایک خاتون جج کے گھر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں اسکول ،یونیورسٹی کی طالبات نے بھی شرکت کی۔


Share

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

عُلَمائے کِرام سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء  و المشائخ اوردیگر ذِمّہ داران نے ماہِ اپریل میں ان عُلَما و شخصیات سے ملاقات کی: ٭مولانا محمد نورُالہدیٰ مصباحی رضوی صاحب (مہتمم مدرسہ امام احمد رضا،  سیتا مڑھی بہار قاضی، ہند) ٭مفتی آلِ مصطفیٰ مصباحی اشرفی صاحب (جامعہ رضویہ امجدیہ گھوسی، اتر پردیش، ہند) ٭مولانا سیّد ساجد صِدّیق شاہ صاحب (سجادہ نشین دربارِ حضرت پیر سیّد ملّا قائد شاہ صاحب رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ، ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی صاحب (باب المدینہ کراچی) ٭مولانا نَذَر محمد قادری قلندری صاحب(امام و خطیب درگاہ حضرت لعل شہباز  شاہ قلندر علیہ رحمۃ اللہ الاکبر، سیہون شریف) ٭مولانا ممتاز علی صاحب (امام و خطیب درگاہ  عبداللہ شاہ اصحابی، مَکلی ٹھٹھہ)٭مفتی عبدالحلیم صاحب (مہتمم مدرسہ فخر العلوم، سیہون شریف) ٭باباجی حضرت  علامہ مولانا منظور احمد شاہ صاحب (بانی ومہتمم جامعہ فریدیہ، ساہیوال) ٭ ڈاکٹر محمد مظہر فرید شاہ صاحب (شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ، ساہیوال) ٭مفتی عبد الواحد صاحب (مُدَرِّس و خطیب جامعہ جنیدیہ غفوریہ، پشاور) ٭مفتی مختیار عالَم باروی صاحب (مہتمم جامعہ  نورُ الہُدیٰ) ٭ ٭مفتی عبدالحی  نقشبندی صاحب (سیہون شریف) ٭مولانا طفیل احمد ٹھٹھوی صاحب (ٹھٹھہ، باب الاسلام سندھ) ٭قاری عبدالباسِط صِدّیقی (خطیب شاہجہان مسجد، ٹھٹھہ) ٭مولانا مَحمود قادری (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، زم زم نگر حیدرآباد) ٭صوفی رضا محمد عبّاسی(زم زم نگر حیدآباد) ٭قاری جمال دین  صاحب (امام و خطیب  یادگار مسجد،     زَم زَم نگر حیدرآباد) ٭مفتی نذیر احمد عبّاسی صاحب(مہتمم جامعہ امام نورانی، مَری) ٭مولانا حمیدالدّین برکتی صاحب (جامعہ برکاتیہ اسلامیہ مظفّرآباد) عُلَمائے کِرام کی مَدَنی مراکز آمد ٭علّامہ رسول بخش سعیدی صاحب نے فیضان مدینہ برمنگھم یوکے کا دورہ فرمایا، ساؤتھ افریقہ کے مفتی عبدالنبی حمیدی صاحب بھی ہمراہ تھے ٭شیخ الحدیث مفتی اصغر علی سیالوی صاحب(صدر مدرِّس و رئیس دارالافتاء جامعہ نوشاہیہ نوشہ پور کشمیر کالونی، جہلم) نے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیہ، جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات  کا  دورہ فرمایا، دعوتِ اسلامی کی دینی  و علمی خدمات کو  خوب سراہا اور امیرِاہلِ سنت علّامہ محمدالیاس عطارقادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات بھی کی ۔ ٭سری لنکا سے تشریف لائے ہوئے شافعی عالمِ دین حضرت شیخ عبد الرّحمٰن شریف قادری حسینی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ جبکہ ٭مولانا  مفتی عبدالحمید چشتی صاحب کی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ خانیوال اور ٭مفتی اسماعیل نورانی صاحب کی مدرسۃ المدینہ آن لائن زَم زَم نگر حیدرآباد آمد ہوئی۔ شخصیات اجتماعات ٭دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اپریل 2018ء کو مرکزالاولیاء لاہور کے ایک مقامی ہال میں شخصیات اجتماع ہوا، جس میں  رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭گوجر خان پنجاب پاکستان میں بھی شخصیات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت بڑی تعداد میں شخصیات و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ٭شعبان المعظم کی 15ویں رات گلزارِ طیبہ سرگودھا میں شبِ براءت کے سلسلے میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا، جس میں میاں یاسر ظفر سندھو(ایم پی اے)،  رانا منور غوث خاں(ایم پی اے)، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں(ایم پی اے)، ملک صدام حسین اعوان(چیئرمین یوتھ پنجاب)، ملک شاہد لطیف اعوان (سپریڈنٹ ریونیو)، مہر منصور حیات، میاں شہزاد احمد قریشی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔  شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ اور دیگر ذمّہ داران نے اپریل 2018ء میں ان شخصیات سے ملاقات کی:  ٭سردار ایّاز صادِق (اسپیکر قومی اسمبلی) ٭جاوید ہاشمی (سابقہ ایم این اے) ٭سُہیل وڑائچ (صحافی دنیا نیوز) ٭کامران خان (صحافی دنیا نیوز) ٭صدّیق الفاروق ( ایم این اے) ٭رؤوف کلاسرا(صحافی)٭بلال یٰسین (ایم پی اے مِنِسٹر خوراک) ٭خورشید تنولی (جنرل سیکرٹری اخبار مارکیٹ) ٭مبشر(لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر)) ٭خورشید شاہ(قائدِ حزب اختلاف( ٭اطہر اسماعیل (C.P.Oفیصل آباد) ٭سلمان غنی (D.C فیصل آباد) ٭محمد عمران(اسٹیبلشمنٹ برانچ فیصل آباد) ٭قیصر جاوید (اسپیشل مجسٹریٹ فیصل آباد) ٭عامر جاوید (اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد) ٭احمد محی الدین (S.P  لال پور ٹاؤن فیصل آباد) ٭قمر ضیا (P.A ٹو S.S.P فیصل آباد) ٭عبدالغفّار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دارالسلام ٹوبہ( ٭محمد عرفان سعید ملک (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ فیصل آباد) ٭محمد اکمل (D.S.P فیصل آباد)  ٭مہدی احمد (سیکورٹی آفیسر S.P فیصل آباد( ٭میاں جمیل (ایڈیشنل کمشنرساہیوال)٭شیخ محمد چوہان (سابقہ M.P.A ساہیوال) ٭محمد اسلم پرویز ہوتیانہ (وائس چیئرمین ضلعی کونسل پاکپتن شریف) ٭شکیل انجم منہاس (سی ایم پی چیف)٭جواد کامران ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ٭سید ندیم زیدی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ٭محمد سلیمان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ) ٭اظہر علی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ٭سہیل جنجوعہ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ اینڈ میڈیا افیرز) ٭محمدانوار(پی ایس او ٹو سیکٹری ہاؤسنگ) ٭شہباز گُھرکی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ) ٭محمد وسیم صاحب(ڈپٹی سیکرٹری) ٭محمد شہزاد (صدر امن کمیٹی پنجاب) ٭اسدالرحمن(ایس پی اقبال ٹاؤن) ٭شیخ روحیل اصغر(ایم این اے) ٭پرویز ملک(ایم این اے) ٭چوہدری شہباز(ایم پی اے ) ٭چوہدری اختر علی (ایم پی اے )


Share

Videos

Comments


Security Code