عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے
مدنی کام
٭اس سال حج کی سعادت پانے والے عاشقانِ رسول کے اعزاز میں 15
ستمبر 2019ء کو محفلِ نعت بسلسلہ”استقبالِ حجاجِ کرام“ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
پاک سے ہوا جس کے بعد آقائے دو جہاں صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
بارگاہ میں ہدیۂ نعت پیش کیا گیا،محفلِ نعت میں امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، اراکینِ شوریٰ ،
مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور مختلف نعت خوانوں سمیت 1500 سے زائد اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی ٭16، 17، 18 ستمبر 2019ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری کی زیرِ
صدارت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا تین دن کامدنی مشورہ(اجلاس) ہوا جس
میں مختلف نکات پر غور کیا گیا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے موجودہ کاموں کی
صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔مدنی مشورے کے
دوسرے دن امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خصوصی شرکت کی اور اراکینِ شوریٰ کو اپنے مدنی
پھولوں سے نوازا ٭9، 10، 11 ستمبر 2019ء کو مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمّہ داران
کاتین دن کاسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماعِ پاک میں ملک بھر سے مجلس تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے کم و بیش 4650 ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ٭مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان اور مجلس مدنی بستہ
کے ذمّہ داران کاتین دن کا سنّتوں بھرا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، پشاور،
ہزارہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، سرگودھا،
لیّہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سمّہ سٹّہ، خان پور، رحیم یار
خان، سکھر، حیدرآباد، ڈیرہ اللہ یار اور گوادر سمیت پاکستان
بھر سے سیکڑوں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ، مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغان اور مجلس مدنی بستہ کے ان اجتماعات میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکروں، جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مولانا
عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی، اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغینِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے شُرَکا کی تربیت کی۔ علاوہ ازیں 31،30اگست
اوریکم ستمبر 2019ء کو مجلس ازدیادِ حبّ، 3،2اور
4ستمبر 2019ءکو مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت بھی تین دن کے اجتماعات منعقد ہوئے ٭نگرانِ شوریٰ مولانا محمد
عمران عطّاری کی زیرِ صدارت مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران کامدنی مشورہ(اجلاس) ہوا۔ جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے متعلق اہم امور پر بات
چیت کی گئی۔ رکن ِشوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطّاری مدنی بھی اس میں موجود تھے۔ ٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں قائم درجہ دورۂ حدیث شریف میں
7 ستمبر 2019ء کو ”ختمِ نبوّت ڈے“کی مناسبت سے سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
استاذُ الحدیث مولانا محمد حسان عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”عقیدہ ختمِ نبوت“
کے عنوان پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ یہ سنتوں بھرا اجتماع دنیا بھر کے جامعاتُ المدینہ
کے اساتذہ و طلبہ اور ناظرین کے لئے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ ٭مجلس مدرسۃُ
المدینہ کے تحت مدنی مشورہ (اجلاس) ہواجس میں مدارس المدینہ
کے ناظمین، معاون ناظمین، مفتِّشین، کابینہ ناظمین، زون ناظمین، کل وقتی، جُزوقتی، کورسز، مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات کراچی ریجن کی مجلس کے
اراکین اورذمّہ داران نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری اورقاری
محمدسلیم عطّاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور شُرَکا کی تربیت فرمائی۔
٭مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ کراچی کے درجہ دورۂ حدیث
شریف میں اساتذہ و ناظمین کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی میں قائم 64
جامعات المدینہ کے اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔ کراچی ریجن کے ذمّہ
داراسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور شرکا کی
جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے مدنی کام
٭دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن ”12 مدنی
کام کورس“ کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ
کے اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہد عطّاری نے شُرَکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کے متعلق خوب ذہن سازی کی۔ ٭مجلس
رابطہ برائے تاجران کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنّتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ ٔکرام اور دیگر ذمّہ داران نے
شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے بیان کیا۔٭مجلس اعتکاف کے تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں اجلاس ہوا جس میں
مختلف شعبہ جات کے نگرانِ مجالس نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطّاری نے شرکا کی تربیت کی اور 1440ھ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے اعتکاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ 1441ھ کے لئےاعتکاف کے اہداف طےکئے۔٭مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت مرکزی جامعۃ
المدینہ فیصل آباد کے درجہ دورۂ حدیث شریف میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں طلبۂ کرام
نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطّاری مدنی نے آدابِ گفتگو اور علم ِدین کے
مقاصد پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔
16بزگانِ دین کے اعراس پرمجلس
مزارات اولیاء کے مدنی کام
مجلس مزراتِ اولیاء کےذمّہ داران نے ذوالحجۃ الحرام1440ھ میں16
بزرگانِ دین کے سالانہ اعراس میں شرکت کی، چندنام یہ ہیں: ٭تاجدار کراچی حضرتسیدعبد اللہ شاہ
غازی (کلفٹن کراچی) ٭حضرت سیدنا سخی منگھو پیرسلطان حافظ حسن چشتی (
منگھو پیر کراچی) ٭حضرت سیدنا بابا قاسم شاہ بخاری (جزیرہ
بابا بٹ کراچی) ٭حضرت سیدنا مصری شاہ غازی (خیابان
بخاری فیز 6 ڈی ایچ اے کراچی) ٭حضرت بابا بلھے شاہ سید عبد اللہ
بخاری ( قصور) ٭حضرت
پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ (بھکھی شریف
منڈی بہاؤالدین) ٭حضرت میاں غلام رسول چشتی
صابری دربار عالیہ (ستیانہ روڈ جڑانوالہ فیصل
آباد) ٭صاحب سیفُ الملوک حضرت میاں محمد
بخش (کھڑی شریف کشمیر)۔ مجلس کے تحت مزارات
پر قراٰن خوانیوں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 1700عاشقان رسول اور بچے شریک
ہوئے، 35مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا جن میں300عاشقانِ رسول شریک تھے، محافلِ نعت بھی منعقد کی گئیں جن میں2500اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مزارات کے اطراف میں 49مدنی حلقوں، 37مدنی دوروں،
160 چوک درسوں اور سینکڑوں زائرین پر انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اورسنتوں پر عمل
کی دعوت کا سلسلہ رہا۔
مجلسِ معاونت برائے اسلامی
بہنیں اس مجلس کے
تحت ذوالحجۃ الحرام 1440ھ میں پاکستان بھر میں تقریباً 186 مَحَارِم اجتماعات ہوئے
جن میں کم و بیش 389 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے492 رسائل تقسیم
کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے تین دن کے لئے تقریباً 522اسلامی بھائیوں نے تین دن
کےمدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کی۔
Comments