بُھنی ہوئی کلیجی

درکار اشیاء (Items Required) :

آدھا کلو کلیجی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے

تیل حسبِ ضرورت

دو عدد درمیانی پیاز

لہسن ادرک کا پیسٹ 2 چمچ

کُٹی مِرچ1 چمچ

پسی مِرچ 1 چمچ

گرم مسالاپسا ہوا 1 چمچ

سفید زیرہ بُھون کے پیس لیں 1 چمچ

چاٹ مسالا1 چمچ

دہی 4 چمچ

لیموں 1 عدد

ہرا دھنیا تھوڑا سا

نمک حسبِ ذائقہ

بنانے کا طریقہ :

تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور ہلکا سا فرائی کریں ، براؤن ہو جائے تو لہسن ادرک پیسٹ ڈال دیں اب بُھونیں۔ اس کے بعد  کلیجی ڈال دیں اور نمک شامل کریں ، پھر گرم مسالا پاؤڈر ، کٹی مرچ ، پِسی مرچ ، اور سفید زیرہ پاؤڈر ڈالیں اور مزید بھونیں اب دہی کو پھینٹ کے شامل کر دیں اور تھوڑی دیر کے لئے ہلکی آنچ پر ڈھکن بند کرکے پکنے دیں۔ جب یہ سالن  تیل چھوڑ دے  تو چولہا بند کر دیں۔ اب اس پر  چاٹ مسالا چھڑک دیں اور    لیموں نچوڑ کراوپر سے ہرا دھنیا شامل کر دیں۔ مزے دار بُھنی ہوئی کلیجی تیار ہے۔


Share

Articles

Comments


Security Code