درکار اشیاء:
دودھ : ایک کلو
تُخْم ملنگاں : ایک کھانے کا چمچ
کنڈینسڈ دودھ : آدھا کپ
جیلی(دو رنگ کی) : آدھا پیکٹ
کٹے ہوئے پستہ بادام : حسبِ ضرورت
زَعفران : دو کھانے کے چمچ
اُبلی ہوئی رنگ برنگی سویّاں : 1 / 4کپ
عرقِ گلاب : 2 / 1 کپ
کوٹی ہوئی برف : حسبِ ضرورت
آئس کریم : ایک کپ
بنانے کا طریقہ :
(1)پہلے لال اور ہری جیلی(Jelly) کو الگ الگ پانی میں گھول کر جیلی کے کیوبز بنا لیں۔
(2)تُخْم ملنگاں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس میں زعفران(Saffron)ڈال دیں۔
(3)اب بلینڈر میں آئس کریم ، دودھ ، کنڈینسڈ ملک (Condensed milk) اور عرقِ گلاب ڈال کر 30 سیکنڈ کے لئے بلینڈ کرنے کے بعد اسے ایک جگ میں ڈال دیں اور جیلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے (کاٹ کر) اور رنگ برنگی سویّاں ڈال کر ساتھ ہی برف (Ice)اور بادام پستہ بھی ڈال دیں۔
(4)آخر میں تخم ملنگاں ڈال کر پیش کریں۔
Comments