مہارانی کڑاہی

درکاراشیاء: مکھن : دو چمچ ، تیل : ایک کپ ، مرغی کا گوشت : ایک کلو ، اَدرک لہسن کا پیسٹ : دوچمچ ، کالی مِرْچ پاؤڈر : ایک چمچ ، نمک : حسبِ ذائقہ ، کُٹی ہوئی لال مرچ : ایک چمچ ، پسی ہوئی لال مرچ : ایک چمچ ، دھنیا پاؤڈر : ایک چمچ ، دہی : ایک کپ ، گرم مسالاپاؤڈر : ایک چمچ ، سبزمرچ : چھ عددکَٹی ہوئی ، کریم : پانچ سو گرام ، لیموں : دو عدد ، ہلدی پاؤڈر : آدھا چمچ۔

بنانے کا طریقہ:چکن میں نمک ، اَدرک لہسن کا پیسٹ ، کالی مرچ پاؤڈر ، گرم مسالاپاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر ، ہلدی پاؤڈر ، پسی ہوئی لال مرچ ، کُٹی ہوئی لال مرچ اور دہی لگا کر 10منٹ میرینیٹ (Marinate)کر لیں یعنی  ان مسالوں میں ڈبو لیں۔ اس کے بعد مکھن ملا کر چولہے پر ہلکی  آنچ پر فرائی پین میں گرم کر لیجئے (اس طرح  مکھن جلنے سے محفوظ رہے گا)۔

اب کڑاہی میں تیل گرم کر لیجئے اور میرینیٹ کیا ہواچکن ڈال کر اچّھی طرح فرائی کرلیں یہاں تک کہ چکن کا پانی خشک ہو جائے اور چکن گل جائے۔ اس کے بعد کریم اور لیموں مکس کریں اور 15 منٹ دَم پہ لگا دیں۔

اب ڈش میں نکال کر کَٹی ہوئی سبز مرچ کے ساتھ کھانا شروع کیجئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code