پیرسیّد غلام جیلانی کی تعزیت/تحسین رضا عطاری کے والد تعزیت/عدیل عطاری مدنی سے عیادت

دو فرامینِ مصطفٰے صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم

(1)جو کسی مصیبت زَدہ سے تعزیت کرے گا اس کے لیے مصیبت  ذدہ جتناثواب ہے۔(ترمزی ،ج2،ص338،حدیث:1075)

(2)مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کو گیاتو واپس ہونےتک ہمیشہ جنّت کے پھل چننے میں رہا۔(مسلم،ص1065،حدیث:6551)

پيرسيّدغلام جیلانی شاہ جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تعزیت

جماعتِ قادِرِيَّہ جيلانيہ کے پيشوا اور جَمعِیَّت مشائخِ اہلِ سنّت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلٰی حضرت پيرسيدغلام جیلانی شاہ جيلانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی7جون2017ءبروزبدھ مطابق11رمضان المبارک 1438ھ جیلانی ہاؤس مَکلی شریف(ضلع ٹھٹھہ  باب الاسلام سندھ) میں انتقال  فرما گئے۔ ان  کی رِحْلَت  پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی چینل پرہونے والے براہِ راست (Live) مدنی مذاکرے میں  کچھ یوں  ارشاد فرمایا:

ایک افسوسناک خبر ملی ہے کہ آج مغرب کے آس پاس بابُ الاسلام(سندھ) کے شہر مَکلی ٹھٹھہ شریف میں سید پیر غلام جیلانی شاہ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ  اللہ تعالٰی انہیں غریقِ رحمت فرمائے۔میں ان کے شہزادگان حضرت قبلہ سید پیر غلام حَقانی شاہ صاحب جیلانی، حضرت قبلہ پیرغلام رضوانی شاہ صاحب جیلانی،پیر غلام رحمانی شاہ صاحب جیلانی،پیر زین العابدین شاہ جیلانی،ان کے مریدین اور گھر کے تمام افراد سے تعزیت کرتا ہوں۔

پھر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعا بھی کی:

یَااللہ!پیارے حبیب صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کا واسطہ! مرحوم سائیں کو غریقِ رَحْمت فرما،اُن کے دَرَجات کو بلند فرما۔ اِلٰہَ الْعَالَمِین!ان کی بے حساب مغفرت فرماکر ان کو پیارے حبیب صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے پڑوس میں جگہ نصیب فرما۔ ان کے شہزادگان اور تمام سوگواروں کو صبرِِجمیل اور صبرِِجمیل پر اجرِجَزِیل مرحمت فرما۔اُن کے فُیُوض و بَرَکات سے ہم سب کو مالا مال فرما۔اس گھرانے کو شاد و آباد،پھلتا پُھولتا مدینے کے سدا بہارپھولوں کے صدقے مُسکراتا رکھ۔ اُن کے آستانے سے خوب دین کی خدمت ہو،مسلکِ اہلِ سنّت کی خدمت ہو،مسلکِ اعلیٰ حضرت کی تَرْویج و اِشاعت ہو۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

والدکے انتِقال پر تعزیَت

مَدَنی تربّیت گاہ (باب المدینہ کراچی)کے اِسلامی بھائی،رُکنِ مجلس مَدَنی قافلہ پاکستان تحسین رضا عطّاری کے والدکے انتِقال پر امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صَوتی پیغام (Audio Message)  کے ذریعے تعزیَت  کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رَضَوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سےمیٹھےمیٹھےمدنی بیٹے مبلّغِ دعوتِ اسلامی شیدائے مدنی قافلہ تحسین رضا عطّاری!    اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہ!

حاجی امین نے ابھی نمازِ فجر سے قبل آپ کے  والدِ محترم کے انتِقال کی خبر دی کہ ابھی کچھ دیر قبل اُن کا انتِقال ہوا ہے،(اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ(اِس کے بعد امیرِ اہلِ سنت نے مرحوم کے لئے دعا فرمائی اور اِرشاد فرمایا:)تمام سوگواروں کو میراسلام کہئے اور میری طرف سے تعزیت کا پیغام دیجئے! بے حساب مغفرت کی دعا کا مُلْتَجِی ہوں،صَبْر کیجئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مُدرِّسِ جامعۃ المدینہ کی عیادت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رَضَوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے  میٹھےمیٹھےمَدَنی بیٹےعدیل مدنی!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہ!

ساجد باپو مَدَنی نے کسی اِسلامی بھائی کا ایک صَوتی پیغام (Audio Message) مجھے بھیجا جس میں یہ خبر تھی کہ ڈاکوؤں نے آپ کی ٹانگ میں گولی مار دی اور اب اَسپتال (Hospital) میں آپریشن جاری ہے۔

بیٹے! اِس آزمائش کی گھڑی میں صَبْر کرنا اور ہمّت رکھنا، اللہ تعالٰی آپ کے حال پررحم فرمائے، اللہ تعالٰی آپ کو شِفائے کامِلہ، عاجِلہ، نافِعہ عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی آپ کو صحتوں، راحتوں، عافیتوں، عبادتوں، ریاضتوں، سنّتوں، مَدَنی کاموں اور دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے، مَا شَآءَ اللہ! آپ گلشنِ معمار بابُ المدینہ (کراچی) کے جامعۃُ المدینہ میں تدریس بھی فرماتے ہیں، اللہ تعالٰی آپ کے طَلَبائے کِرام کو بھی صَبْر و ہمّت دے، بس! صبر و ہمّت سے کام لیجئے گا اور میرے لئے بے حساب مغفرت کی دعا کیجئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نِصف عشرۂ رَحْمت کے گزرنے پر تعزیت:

ایک مدنی اسلامی بھائی نے نصف عشرۂ رَحْمت گزر جانے پر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ سے تعزیت کی تو امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صَوتی پیغام اپنے جذبات کا یوں اظہار فرمایا:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے  میٹھےمیٹھےمدنی بیٹے فُضیل مدنی

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہ!

عشرۂ رَحْمت جب نِصْف گزرا تو آپ نے میری تعزِیَت فرمائی، حقیقت تو یہ ہے کہ رُویَتِ ہِلال کے بعد ہر لمحہ گزرتا ہی چلا گیا اور گزرا بھی غفلت میں، دیکھتے ہی دیکھتے اب عشرۂ رَحْمت آخری سلام بھررہا ہے، میں آپ سے تعزیت کرتا ہوں۔

عشرۂ رَحْمت اب چل دیا ہے

قلب رنجیدہ اور غم زَدہ ہے

اللہ تعالٰی میری غفلتیں مُعاف فرما کر بے حِساب مغفرت فرمائے۔ عشرۂ رحمت کے آخری لمحات رہ گئے ہیں، آہ! غفلت کی چادر تانے سوتا رہا۔ آہ! آہ! اَلْوَداع اے عشرۂ رَحْمت اَلْوَداع! اَلْوَداع اے عشرۂ رَحْمت اَلْوداع! اَلْوداع اے عشرۂ رَحْمت اَلْوداع! ہم سے خوش ہوکے ہونا روانہ اے عشرۂ رَحْمت اَلْوداع! اَلْوداع اَلْوادع!

بے حساب مغفرت کی دعا کا مُلْتَجِی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِس کے علاوہ شیخِ طریقت امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنےصُوری پیغامات (Messages Video) کے ذریعے حاجی عرفان عطّاری کی عیادت  نیز ٭ جامعۃ المدینہ فیضانِ اوکاڑوی (بابُ المدینہ کراچی) کے مدرِّس محمد عارِف عطّاری مَدَنی کی والدہ  ٭مدرسۃُ المدینہ للبنات گل بہار (باب المدینہ کراچی) کی مُدَرِّسہ اُمِّ عالیان عطاریہ کے سات ماہ کے مَدَنی منّے ٭ شہابُ الدّین عطّاری کے بچوں کی امّی ٭ رِیاض عطّاری کے صاحبزادے رِضوان عطّاری ٭ ابوبکر نقشبندی کے والد ٭ حاجی عبدُالستَّار (بابُ المدینہ کراچی ) اور ٭سلطان علی عطاری مَدَنی کے بھائی حافظ عثمان ظفر عطّاری کے انتِقال پر تعزیت فرمائی۔ امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  صَوتی پیغامات (Audio Messages) کے ذریعے محمدی کابینہ ذِمّہ دار اُمِّ پاکیزہ عطاریہ کے والد ڈاکٹر فضل حسین عطاری(میر پور کشمیر)کی عیادت اور رُکن عالَمی مجلسِ مشاورت اُمِّ عاطِر عطاریہ(باب المدینہ کراچی)کے لئے دعا ئے صِحّت بھی  فرمائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code