فرمان مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ” اَوْلَیالنَّاسِ بِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُہُمْ عَلَیَّ صَلاَ ۃً، یعنی
قیامت کے دن لوگوں میں میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا جو سب سے
زیادہ مجھ پردرود شریف پڑھتا ہوگا‘‘(ترمذی ،ج2،ص27،حدیث:474)
حمد/مناجات
تُو ہی
مالِکِ بَحرو بَر ہے یا اللّٰہُ یا اللّٰہ |
تُو ہی مالِکِ بَحرو
بَر ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ تُو ہی خالِقِ جِنّ و
بَشَر ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ |
تُو اَبَدی ہے تُو
اَزَلی ہے تیرا نام عَلیم و علی ہے ذات تِری سب سے بَرتَر
ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ |
وَصف بیاں کرتے ہیں
سارے سَنگ و شجر اور چاند ستارے تسبیحِ ہر خُشک و تَر
ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ |
تیرا چرچا ہر گھر آنگن
صحرا صحرا گلشن گلشن وَاصِف ہر پھول اور
ثَمَر ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ |
خَلقت جب پانی کو تَرسے
رِم جھم رِم جھم بَرکھا بَرسے ہر اِک پر رَحمت کی
نَظَر ہے، یا اللّٰہُ یا اللّٰہ |
رات نے جب سر اپنا
چھُپایا چِڑیوں نے یہ ذِکر سنایا نَغمہ بار نسیمِ سَحر
ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ |
بَخش دے تُو عطارؔ کو
مولیٰ واسِطہ تُجھ کو اُس پیارے کا جو سب نبیوں کا سَرور
ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ |
وسائلِ بخشش(مرمّم)،ص92 از شیخِ طریقت امیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ |
Comments