عُلَمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولانا نعمت اللہ صاحب( جامعہ غوثیہ ہدایت القراٰن ، ممتاز آباد ، ملتان) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کا شرف حاصل ہوا ، مَاشَآءَ اللّٰہ! اس میں روحانی و جسمانی فیوضات ہیں جس کو پڑھنے کے بعد مذہبی راہنمائی اور روحانی پاکیزگی ملتی ہے۔ دورِ جدید کے بہت سے مسائل کے حل کے لئے اس سے راہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ اللہ پاک اپنے حبیب کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے توسُّل سے اس سعیِ جمیل کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(2)مولانا طارق حسین صادقی صاحب(مدرِّس جامعہ سعیدیہ کاظمیہ خورشید المدارس ، ظاہر پیر ، ضلع خان پور) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہر ماہ میرے مطالعے میں آتا ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! پڑھ کر سکون ملتا ہے۔ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنائیں۔ دعوتِ اسلامی کی محنت لائق صد تحسین ہے۔
متفرق تاثرات
( 3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے کیا کہنے! عبادات ، معاملات ، عقائد و اصلاحِ اعمال کے رنگ برنگے پھولوں پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے گویا کہ دریا کو کوزے میں بند کر دیا گیا ہے۔ ( کاشف عطاری ، چکوال)
(4)میں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھتا ہوں ، اس میں بچّوں کی کہانیاں بہت اچھی لگتی ہیں۔ (جمیل رضا ، ڈھرکی سندھ)
(5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی برکت سے ہمیں بزرگوں ، صحابیات اور ازواج ِمطہرات رضی اللہ عنہن اجمعین کے بارے میں معلومات اور دیگر مسائل کا حل ملتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ!اس ماہنامے کی برکت سے ہماری کردار سازی بھی ہورہی ہے۔ (بنتِ عمران ، کورنگی کراچی)
(6)مَاشَآءَاللّٰہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ یوں تو پورا ہی عِلم کا خزانہ ہے بِالخصوص بچّوں اور بچیوں کے لئے جو نئے مضامین اور کارکردگی وغیرہ کے ٹیبل شامل کئے گئے ہیں بہت ہی عمدہ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اِس میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم(بنتِ فاروق ، سرگودھا)
(7)Since it is released I have been reading “ Monthly Magazine Faizaan e Madinah “ curiously. After reading it I get abundance of knowledge and get countless treasure of knowledge about shariah. It is really full of interesting information when I start reading it, I don’t leave until it is complete. If anyone asks “ What is in it? “ then I will surely say “ What is not in it? “ According to my point of view almost every instance of Islam and general aspects of life / other general knowledge is also included in it. (Ume Hunain, Larkana Sindh)
خلاصہ : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ جب سے جاری ہوا ہے میں اسے بغور پڑھ رہی ہوں۔ اس کو پڑھنے کے بعد مجھے شریعت اور بہت سی چیزوں کی معلومات کا خزانہ ہاتھ لگا ہے۔ جب میں اسے پڑھنا شروع کرتی ہوں تو دلچسپ معلومات کی وجہ سے مکمل کئے بغیر نہیں چھوڑتی۔ اگر کوئی پوچھے کہ “ اس میں کیا ہے؟ “ تب میں ضرور کہوں گی “ اس میں کیا نہیں ہے؟میرے نقطہ نظر کے مطابق اسلام ، زندگی اور دیگر عام معلومات اس ماہنامے سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ (ام حنین ، لاڑکانہ)
Comments