عالمی مدنی مرکز میں قافلہ اجتماع اور نگرانِ شوریٰ کا بیان: 8مارچ 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیمُ الشّان قافلہ اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں کی برکت سے علمِ دین کی بہار آتی ہے ، عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ، عشقِ رسول میں اضافہ ہوتا ہے ، خوفِ خدا کی لَازَوال دولت ہاتھ آتی ہے ، حُقوقُ العباد کی فکر پیدا ہوتی ہے ، حُقوقُ اللہ میں ہونے والی سُستی و غفلت دور ہوتی ہے ، نَمازوں کی اُلفت نصیب ہوتی ہے اور مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔ اس موقع پر کثیر عاشقانِ رسول نے1ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیّت بھی کی۔
حیدرآباد میں قافلہ اجتماع اور نگرانِ شوریٰ کا بیان: 6مارچ2020ء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں عظیمُ الشّان قافلہ اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے “ دعوتِ اسلام “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں دعوتِ اسلام ہے ، مدنی قافلے دعوتِ اسلامی کے لئے رِیڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ مولانا عمران عطاری نے صَحابَۂ کرام علیہمُ الرِّضوان اور اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ کی دِین کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا ذِکْر کرتے ہوئے شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر ہاتھوں ہاتھ سینکڑوں عاشقانِ رسول1ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار ہوئے ، اس اجتماع میں حیدرآباد ، ٹنڈوجام ، کوٹری ، جام شورو اور اَطراف سے تقریباً10ہزار سے زائداسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر7مارچ کی صبح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (حیدرآباد) سے تقریباً 500 سے زائداسلامی بھائیوں نے1ماہ کے لئے راہِ خدا کا سفر کیا۔
نگرانِ شوریٰ کا دورۂ سندھ اور پنجاب:دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مارچ میں پنجاب کا دورہ کیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات ، مدنی حلقوں اور مدنی مشوروں میں بیانات کئے اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں * نگرانِ شوریٰ نے دورانِ سفر 9مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انجینئرز ، آئی ٹی پروفیشنلز اور Finance کے شعبے سے وابستہ افراد کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا اور شُرَکا کو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصّہ لینے کی ترغیب دلائی* 7مارچ 2020ء کو نگرانِ شوریٰ نے حیدرآباد میں حضرت سخی عبدُالوہاب شاہ جیلانیرحمۃ اللہ علیہ اور حضرت مفتی خلیل میاں برکاتی رحمۃ اللہ علیہکے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔
نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری کے مدنی کام:
* یکم مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مجلسِ رابطہ برائے شوبز (Showbiz) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اس شعبے کےنگرانِ مجلس ، رِیجن اور زَون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے * 3مارچ2020ء کو مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی انعامات ، رِیجن اور زَون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رُکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے * 4مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجتماعی اعتکاف ، مجلس مدنی انعامات ، مجلس مدنی قافلہ کے رِیجن اور زَون ذمّہ داران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات (جامعۃُ المدینہ ، مدرسۃُ المدینہ ، اِجارہ ، مدنی مذاکرہ ، شعبۂ تعلیم ، مالیات ، کارکردگی ، حفاظتی اُمور ، لنگرِ رضویہ ، ائمہ مساجد ، مدرسۃُ المدینہ بالغان ، فیضانِ مدینہ) کے نگران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رُکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے * 5مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں قائم فیصل آباد ریجن آفس کے کارکردگیذمّہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور ذمّہ داران کو ان سے متعلق مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مفید مدنی پھول ارشاد فرمائے * 7مارچ 2020ء کو پاکپتن شریف میں شخصیات مدنی حلقے میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا * مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں جامعاتُ المدینہ کے طَلَبہ اور ذمّہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔
فیضانِ مدینہ کا سنگِ بنیاد:3مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ دُلےّ والا(ضلع بھکّرلیہّ زون) کا سنگِ بنیادرکھا گیا۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رُکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیعُ العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مرکز جلد تعمیر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دارُ المدینہ کا افتتاح:پچھلے دنوں بھلوال (سرگودھا زون) میں دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کی برانچ کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ رُکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطاری نےعلمِ دین کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد مجلس دارُالمدینہ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے دارُالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کا تعارُف پیش کیا اور دارُالمدینہ کے نصاب و دیگر خصوصیات پر حاضرین کو تفصیلی بریفنگ دی۔
تاجِراجتماع کاانعقاد: دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چیمبر آف کامرس رحیم یار خان میں عظیمُ الشّان تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت ومعاشیات مفتی علی اصغرعطاری نے پروگرام میں شریک چیمبر آف کامرس کے ممبران و دیگر تاجِر حضرات کی شرعی راہنمائی فرماتے ہوئے انہیں بتایا کہ کاروبار میں حلال و حرام کی معلومات کتنی اہمیت کی حامل ہیں؟ مفتی صاحب نے مشترکہ خاندانی کاروبار کے مسائل اور اُدھار لین دین کے اہم مسائل بھی بیان کئے۔ پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ شرکا نے اس پروگرام کو بہت ہی معلوماتی اور اصلاحی قرار دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
سحری اجتماعات کی بہاریں:دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت ماہِ رَجَبُ المُرَجب کی برکات سمیٹنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک 1تا 6 رَجَبُ المُرَجب سحری اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور رِیجن کے مختلف شہروں (گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان ، گلگت ، پشاور اور ہزارہ) میں تقریباً1705سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 16 ہزار 509 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
سنّتوں بھرے اجتماعات:13مارچ2020ءکوجامع مسجد بہارِ مدینہ کراچی میں عظیمُ الشّان محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں رُکنِ شوریٰ مولانا عبدُالحبیب عطاری نے اللہ سے دوستی کے عُنوان پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ رُکنِ شوریٰ نے شرکا کو ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں * دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مارچ2020ءاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اِسلامک آڈیٹوریم ہال میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے “ شراب نوشی اور نوجوان نسل “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا * دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 4مارچ2020ء کو کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس مین آڈیٹوریم میں Career Counselling seminar کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کیمپس سمیت فیکلٹی ممبرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔
مختلف مدنی خبریں: 7مارچ2020ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تاجران اورمجلس مدنی کام برائے چائنیز کے تحت لاہور کی منٹگمری مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیاجس میں چائنہ کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس ڈاکٹر مُطیعُ اللہ عطاری نے شعبہ چائینیز کے تحت ہونے والے مدنی کام اور مستقبل کے اَہداف کا تعارف پیش کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا * 3مارچ 2020 ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پروفیشنل اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
Comments