یکم شوّالُ المکرّم
عُرس حضرت عَمرو بن عاص
صحابیِ رسول ، حضرت سیّدُنا عَمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کا وِصال یکم شوّالُ المکرّم43ہجری کو ہوا ، نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ کو عُمّان کا عامل بنایا ، آپ بہترین سپہ سالار ، فاتحِ مصر اور گورنرِ مصربھی تھے۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ شوال المکرم1439اور1440ھ)
یکم شوّالُ المکرّم
عُرس امام بخاری
امیرُالمؤمنین فِی الحدیث ، محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال یکم شوّالُ المکرّم256ہجری کو ہوا ، آپ ایک لاکھ احادیثِ صحیحہ کے حافظ اور قراٰنِ کریم کے بعد صحیح ترین کتاب “ صحیح بخاری “ کے مصنف ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 5 / 546 ، مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ شوال المکرم1438اور1439ھ)
5شوّالُ المکرّم
عُرس خواجہ عثمان ہاروَنی
حضرت خواجہ سیّد عثمان ہارونی چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال5شوّالُ المکرّم617ہجری کو ہوا ، آپ عابد و زاہد ، ولیِ کامل اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مرشدِ گرامی ہیں۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ شوال المکرم1438ھ)
10شوّالُ المکرّم
یومِ ولادتِ اعلیٰ حضرت
امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت10شوّالُ المکرّم 1272ہجری کو ہوئی ، آپ عالمِ باعمل ، مفتیِ اسلام ، ولیِ کامل ، زبردست عاشقِ رسول اور “ فتاویٰ رضویہ “ سمیت کئی کتب کے مصنف ہیں۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ شوال المکرم1438 ، صفرالمظفر1439 ، 1440 ، 1441اورخصوصی شمارہ “ فیضانِ امامِ اہلِ سنّت “ صفرالمظفر1440ھ)
15شوّالُ المکرّم
عُرس حضرت حمزہ و شہدائے اُحد
15شوّالُ المکرّم3ہجری کو غزوۂ اُحُد وقوع پذیر ہوا جس میں نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چچا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ سمیت70 مسلمانوں نے جامِ شہادت نوش فرمایا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ شوال المکرم1438اور1439ھ)
عُرس شہدائے حُنین
شوّالُ المکرّم8ھ شوّالُ المکرّم8ہجری میں غزوۂ حُنین رونما ہوا جس میں 4 مسلمانوں نے جامِ شہادت نوش فرمایا اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ شوال المکرم1439ھ)
عُرس امّ المؤمنین حضرت سیّدتنا سَودہ بنتِ زَمعہ
شوّالُ المکرّم54ھ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شریکِ حیات اُمُّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا سَودہ بنتِ زَمعہ رضی اللہ عنہا کا وِصال شوّالُ المکرّم54ہجری میں مدینۂ منوّرہ میں ہوا ، آپ حسنِ ظاہری و باطنی سے مالا مال اور خاندانِ قریش کی معزز خواتین میں سے ایک تھیں۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ شوال المکرم1438اور1439ھ)
اللہ پاک کی ان سب پر رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ww.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔
Comments