حضرت علّامہ مفتی محمد صالح نقشبندی کے انتقال

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ماہرِ علمِ میراث حضرت علّامہ مفتی محمد صالح نقشبندی کے انتقال([1])پر عبد الحی نقشبندی اور عبدالقیوم نقشبندی سے * حضرت مولانا مفتی محمد حیاتُ القادری (مہتمم دارُالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ ، ڈیرہ مراد جمالی ، بلوچستان) کے انتقال([2])پر مولانا اقبال قادری سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور دُعائے مغفِرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا جبکہ مولانا حافظ محمد ضیاءُالرّحمٰن قادری رضوی * صاحبزادہ محمد داوٗد رضوی اور صاحبزادہ محمد رءوف رضوی کی والدہ کے لئے دعائے صحت و عافیت کی اور انہیں صبر و ہمت کی تلقین بھی کی۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تعزیت و عیادت کے ایک پیغام میں ایصالِ ثواب کے لئے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا : نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بَنِی اِسرائیل کے دو آدمیوں کے متعلق پوچھا گیا جن میں ایک عالِم تھا جو صرف فرض نَماز پڑھ کر بیٹھ جاتا اور لوگوں کو علم سکھاتا جبکہ دوسرا شخص دن کو روزہ رکھتا اور رات بھر عبادت کرتا ان دونوں میں افضل کون ہے؟نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : وہ عالم جو فرض پڑھ کر بیٹھ جاتا اور لوگوں کو علمِ دین سکھاتا اس کی فضیلت دن کو روزہ رکھنے اور رات کو عبادت کرنے والے عبادت گزار پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں ادنیٰ (یعنی کم مرتبہ شخص) پر ہے۔ (دارمی ، 1 / 109 ، حدیث : 340) یہاں علم سے مراد علمِ دین سکھانا ہے ، چاہے تدریس (یعنی پڑھانے) کے ذریعے ہو یا کتابیں وغیرہ تحریر کرنے یا کسی اور ذریعے سے۔ (مرقاۃالمفاتیح ، 1 / 510 ، تحت الحدیث : 250 ، مراٰۃ المناجیح ، 1 / 216)

نیز ایک پیغام میں فرمایا : دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردَم وابستہ رہئے ، سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیجئے ، زہے نصیب! ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل فرمائیں ، بالغان جبکہ عاقل بھی ہوں اپنی جیب سے 2500 روپے کے رسائل مکتبۃُ المدینہ سے حاصل کرکے ایصالِ ثواب کے لئے تقسیم فرمائیں ، کتاب “ فیضانِ نَماز “ بھی تقسیم کرسکتے ہیں ، اس کا مطالعہ بھی کیجئے ، ایصالِ ثواب کے لئے کم اَز کم 12مدنی مذاکروں میں حاضری ہوجائے تو کیا بات ہے! ورنہ مدنی چینل کے ذریعے کم اَز کم 1گھنٹہ 12منٹ دیکھ لیجئے۔

بے حساب مغفِرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے علاوہ بھی کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر تعزیت ، دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کی ترکیب کی ، جبکہ کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔



([1])   تاریخِ وفات : 19جمادَی الاُخریٰ1441ھ بمطابق14فروری2020ء

([2])   تاریخِ وفات : 30جمادَی الاُولیٰ1441ھ بمطابق26جنوری2020ء


Share

Articles

Comments


Security Code