علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر2022ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) مولانا سراج احمد عطّاری مدنی ( مدرس مرکزی جامعۃُ المدینہ سکھر ) :  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کی کیا ہی بات ہے !  اس میں شریعت و طریقت اور دیگر کئی موضوعات ایک ساتھ پڑھنے کو مل جاتے ہیں۔ جون 2022ء کے ماہنامہ میں یہ بات پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اب سندھی زبان میں بھی  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  جاری کیا جائے گا۔اگر ممکن ہوا تو میں بھی سندھی  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے لئے لکھوں گا۔ اِنْ شآءَ اللہ !

متفرق تأثرات

 ( 2 ) مَاشَآءَ الله !   ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  ایک مختصر مگر جامع میگزین ہے ،  اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،  ویسے تو پورا میگزین اچھا ہے ،  لیکن فتاویٰ اہلِ سنّت بہت زیادہ اچھے لگے ،  اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین  ( محمد معین منظور ،  گجرات ،  مظفرگڑھ پنجاب )  ( 3 ) پہلی بار  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  بکنگ کروانے اور پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ اس ماہنامہ میں کثیر مقدار میں علمی مواد موجود ہے ،  بلکہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کون سا مضمون زیادہ علم و فضل سے سرشار ہے ،  مگر مضمون  ” اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے “  اپنی مثال آپ ہے۔ ( آدم رضوی ،  کوئٹہ ،  بلوچستان )  ( 4 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کے تمام مضامین بہت اچھے ہیں ،  مگر  ” بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  بہت اچھا ہوتا ہے اس سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،  یہ میگزین بچوں ،  نوجوانوں ،  عورتوں اور بوڑھوں سب کے لئے  یکساں مفید ہے۔ ( غلام مصطفیٰ بن غلام مرتضیٰ ،  میاں چنوں ،  پنجاب )  ( 5 ) مَاشَآءَ الله !  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  بہت پیارا میگزین ہے ،  ایک مشورہ عرضِ خدمت ہے کہ ماہنامہ میں ایک سلسلہ بنام  ” ماضی کی یادیں “  شروع کیجئے جس میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے واقعات شامل کئے جائیں تاکہ انہیں پڑھ کر ہمیں بھی خدمتِ دین کا جذبہ نصیب ہو۔ ( مدثر عطّاری ،  سرائے عالمگیر ضلع گجرات پنجاب )   (6) میری گزارش ہے کہ موقع کی مناسبت سے  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  میں حمد / مُناجات ،  نعت / اِستِغاثَہ اور مَنقبت و کلام بھی شامل کیا جائے۔ ( بنتِ محمد امین عطاریہ ،  احمد آباد ،  ضلع نارووال )  ( 7 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  میں  ” انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کے واقعات “  بھی شامل کرنے کی التجا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اُن کے زمانے کے واقعات پڑھنا سننا پسند کرتے ہیں۔ ( بنتِ حسین ،  لاہور )  ( 8 ) اَلحمدُلِلّٰہ  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کا مطالعہ کرنے سے علمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آتا ہے ،  بہت دلچسپ میگزین ہے ،  جب  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کا مطالعہ مکمل ہوجاتا ہے تو بہت زیادہ بے صبری سے آئندہ ماہ کے شمارے کا انتظار ہوتا ہے۔

 ( بنتِ نعیم میمن ،  درجۂ ثالثہ جامعۃُ المدینہ گرلز نگاہِ عطار ،  حیدرآباد )  

 (9) I look forward to reading this Mahnama Faizan e madina every month !  It has a lot of useful information; it is a balance of both Islamic and worldly knowledge. Just by reading a few articles, I am able to expand my knowledge on various subjects !

 ( Bint e Abdul Qadir Attaria, Houston, Texas )


Share