کھانسی کا علاج

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر2022ء

کھانسی کا علاج

لَآاِلٰہَ اِلَّا  اللہُ  66 بار روزانہ پڑھ کر مریض پر دم کیجئے اِن شآءَ اللہ فائدہ ہو گا۔  ( مدت علاج : تاحصول شفا )  

( بیمار عابد،ص36 )  

مال میں خیروبرکت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ جو شخص اس درود پاک کو پڑھے گا اس کا مال و دولت روز بروز بڑھتا رہے گا۔  ( تفسیر روح البیان ، 7 / 233 )

زہریلے جانوروں سے محفوط رہنے کی دعا

نمازِ فجر اورنمازِ مغرب کے بعد ہر روز 3 بار یہ دُعا پڑھئے اوّل وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ لیجئے :  ” اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ “ اس کے بعد پارہ 23 سورۃُ الصّٰفّٰت کی آیت 79 بھی پڑھئے۔    یہ دُعا سفر و حضر میں ہمیشہ ہی صبح شام پڑھا کیجئے، زہریلی چیزوں سے محفوظ رہیں گے، بہت مجرَّب ہے۔

 ( مراٰۃ المناجیح،4 / 35،مدنی پنج سورہ،ص220 )

برائے قوتِ حافظہ

دینی کتاب یا اسلامی سبق پڑھنے سے قبل ذیل میں دی ہوئی دعا  ( اوّل آخردُرُودِ پاک کے ساتھ )  پڑھ لیجئے اِن شآءَ اللہ جو کچھ پڑھیں گے یاد رہے گا : ” اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَکَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَکَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام  

( المُستطرَف ،1 / 40 مفہوماً )


Share

Articles

Comments


Security Code