نماز پڑھنے کے ثوابات / 126سنّتیں اور آداب / صحابہ کی باتیں / امیرِ اہلِ سنّت سے جنّت کے بارے میں سُوال جواب

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر2022ء

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شوّالُ المکرم اور ذوالقعدۃ الحرام 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :   ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ !  جو کوئی17 صفحات کا رِسالہ  ” نماز پڑھنے کے ثوابات “  پڑھ یا سُن لے اُس کو پکا نمازی بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین  ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ !  جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ  ” 126سنّتیں اور آداب “  پڑھ یا سُن لے اُس کو بار بار حج کی سعادت دے اور بار بار میٹھا مدینہ دکھا۔ اٰمین  ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ !  جو کوئی21 صفحات کا رِسالہ  ” صحابہ کی باتیں “  پڑھ یا سُن لے اُسے  اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صَحابہ و اہلِ بیت کی سچّی مَحبَّت دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمین  ( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عُبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت سے جنّت کے بارے میں سُوال جواب “  پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی :  یااللہ پاک !  جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت سے جنّت کے بارے میں سُوال جواب “  پڑھ یا سُن لے اُسے جنّت میں لے جانے والے نیک کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرماکر بلا حساب مغفرت سے نواز دے اور جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس عطا فرما اور یہ دعائیں مجھ گناہگار کے حق میں بھی قبول فرما۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

نماز پڑھنے کے ثوابات

15لاکھ67ہزار879

9لاکھ93ہزار465

25لاکھ61ہزار344

126سنّتیں اور آداب

16لاکھ20ہزار766

10لاکھ36ہزار371

26لاکھ57ہزار137

صحابہ کی باتیں

16لاکھ79ہزار801

10لاکھ17ہزار651

26لاکھ97ہزار452

امیرِ اہلِ سنّت سے جنّت کے

بارے میں سُوال جواب

16لاکھ67ہزار451

9لاکھ98ہزار130

26لاکھ65ہزار581

 


Share

Articles

Comments


Security Code