مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر2022ء
شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شوّالُ المکرم اور ذوالقعدۃ الحرام 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی17 صفحات کا رِسالہ ” نماز پڑھنے کے ثوابات “ پڑھ یا سُن لے اُس کو پکا نمازی بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” 126سنّتیں اور آداب “ پڑھ یا سُن لے اُس کو بار بار حج کی سعادت دے اور بار بار میٹھا مدینہ دکھا۔ اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی21 صفحات کا رِسالہ ” صحابہ کی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صَحابہ و اہلِ بیت کی سچّی مَحبَّت دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمین ( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عُبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے جنّت کے بارے میں سُوال جواب “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے جنّت کے بارے میں سُوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے جنّت میں لے جانے والے نیک کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرماکر بلا حساب مغفرت سے نواز دے اور جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس عطا فرما اور یہ دعائیں مجھ گناہگار کے حق میں بھی قبول فرما۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
نماز پڑھنے کے ثوابات |
15لاکھ67ہزار879 |
9لاکھ93ہزار465 |
25لاکھ61ہزار344 |
126سنّتیں اور آداب |
16لاکھ20ہزار766 |
10لاکھ36ہزار371 |
26لاکھ57ہزار137 |
صحابہ کی باتیں |
16لاکھ79ہزار801 |
10لاکھ17ہزار651 |
26لاکھ97ہزار452 |
امیرِ اہلِ سنّت سے جنّت کے بارے میں سُوال جواب |
16لاکھ67ہزار451 |
9لاکھ98ہزار130 |
26لاکھ65ہزار581 |
Comments