بدہضمی کا علاج

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2023

بدہضمی کا علاج

جس شخص کو بَد ہَضْمی کی شکایت ہو اور وہ سورۃُ المُرسَلٰت کی آیت نمبر 43 اور 44 پڑھ کر اپنے ہاتھ پر دَم کر کے اُسے اپنے پیٹ پر پھیرے اور کھانے وغیرہ پر دَم کر کے کھانا کھایا کرے اِن شآءَ اللہ  بد ہضمی کی شکایت دُور ہو جائے گی۔    ( فیضانِ سنّت ، 1 / 609 ، گھریلو علاج ، ص 78 )

ہرحاجت ومرادپوری ہوگی

ہزاربار  ” یَاشَیْخْ عَبْدَ الْقَادِرِ شَیْئًا لِلہِ “  پڑھے اوّل و آخر دُرود شریف 10 ، 10 بار پڑھ کرداہنے ہاتھ پر دَم کرکے اسے زیرِ کلہ یعنی رخسار کے نیچےرکھ کرسوجائے ہر حاجت ومراد پوری ہوگی۔ اِن شآءَ اللہ

 ( مدنی پنج سورہ ، ص232 ، کام کے اوراد ، ص 4 )   

قبر کےدبانے سے حفاظت کا وظیفہ

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :جس نے مرضُ الموت میں سورۃُ الاخلاص کی تلاوت کی وہ فتنۂ قبر میں مبتلا نہیں ہو گااور قبر کے دبانے سے  بھی محفوظ رہے گا۔  ( معجم ِاوسط ، 4 / 222 ، حدیث:5785 )  

ڈینگی وائرس کاروحانی علاج

سورۃُ الرّحمٰن  ( پارہ 27 )  مریض کو پڑھ کر سنائی جائے تو وہ تین دن میں اِن شآءَ اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔


Share

Articles

Comments


Security Code