خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت/ نماز سے مدد کی تین حِکایات/ امیرِ اہلِ سنّت کے163 ارشادات/ مدینے کی برکتیں

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری2023ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے صفرالمظفر 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :  ( 1 ) یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ  ” خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت “  پڑھ یا سُن لے اُس کو اپنے خوف سے اخلاص کے ساتھ رونے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بےحساب بخش دے۔اٰمین  ( 2 ) یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ  ” نماز سے مدد کی تین حِکایات “  پڑھ یا سُن لے اُس کا دل نماز میں لگا دے اور اُس کو بے حساب بخش دے۔اٰمین ( 3 )  یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ  ” مدینے کی برکتیں “  پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے سب سے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں کا پابند بنا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمین  ( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت کے163 ارشادات “  پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ  ” امیرِ اہلِ سنّت کے 163 ارشادات “  پڑھ یا سُن لے اُسے سچا عاشقِ رسول بنا اور دین کی خدمت کا خوب جذبہ عطا فرما۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت

16لاکھ25ہزار767

9لاکھ14ہزار52

25لاکھ39ہزار819

نماز سے مدد کی تین حکایات

16لاکھ47ہزار9

8لاکھ18ہزار342

24لاکھ65ہزار351

مدینے کی برکتیں

17لاکھ25ہزار429

9لاکھ12ہزار707

26لاکھ38ہزار136

امیرِ اہلِ سنّت کے163ارشادات

16لاکھ74ہزار384

9لاکھ80ہزار164

26لاکھ54ہزار548

 


Share

Articles

Comments


Security Code