
جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی مدنی مصروفیات:٭جانشینِ امیرِ اہل سنّت حضرت مولانا الحاج ابو اُسید عبید رضا عطَّاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فروری 2018ء میں سردارآباد فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کو مدنی پھولوں سے نوازا: ٭مجلسِ مدنی قافلہ ٭مجلسِ مدنی کورسز ٭مجلسِ مدنی انعامات ٭مجلسِ حفاظتی امور ٭مجلسِ مدرسۃ المدینہ ٭مجلسِ جامعۃ المدینہ٭مجلسِ لنگرِ رضویہ ٭مجلسِ فیضانِ مدینہ ٭مجلسِ شعبۂ تعلیم اور ٭مجلسِ ائمہ مساجد۔ اس مدنی مشورے میں ان مجالس کے نگران، صوبائی ذمہ داران سمیت پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران و رکن شوریٰ حاجی ابورجب محمد شاہد عطّاری اور دیگر اراکینِ شوریٰ نے شرکت کی۔ ٭جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے زم زم نگر (حیدر آباد) میں مبلغِ دعوتِ اسلامی ابو بنتین حافظ محمد حسّان رضا عطّاری مدنی کے والدصاحب حاجی سلیمان عطاری کی اسپتال میں عیادت کی، جبکہ مدینۃ الاولیاء ( ملتان) میں رکنِ شوریٰ و نگران مجلس مدرسۃ المدینہ قاری محمد سلیم عطاری کے والد، مجلسِ رابطہ بالعلماءوالمشائخ کے اسلامی بھائی سلیم بلالی اور نگرانِ سرداری کابینہ امانت علی عطاری سے عیادت اور صحت یابی کی دعا فرمائی۔مکتبۃُ المدینۃ موبائل وین کا افتتاح: جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حاجی عبید رضا عطاری مدنی اور نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے سردارآباد(فیصل آباد )میں مکتبۃ المدینہ کے موبائل وین بستے(اسٹال) کا افتتاح فرمایا۔عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے اجتماعات:مجلسِ حج و عمرہ کے تحت 11 فروری کو عازمینِ حج کےلئے اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیاگیا۔جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور نگران و اراکینِ شوریٰ نے مدنی پھول عطا فرمائے۔جبکہ 30 دن کا مناسکِ حج و عمرہ، زیارات، مسائل اور عربی گرائمر کورس کروایا گیا جس میں تقریباً 42 اسلامی بھائیوں اور شخصیات نے شرکت کی۔٭مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 11 فروری 2018ء کو سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں طلبہ و سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابوحامدمحمدعمران عطّاری اور رُکن شوریٰ و نگران مجلس بیرونِ ملک حاجی مولانا عبد الحبیب عطّاری نے مدنی پھول عطا فرمائے۔ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد میں ہونے والے مدنی کام: فروری 2018ء میں ان شعبہ جات کے مدنی مشورے و ذِمہ داران کے سُنّتوں بھرے اِجتماعات ہوئے:٭مجلسِ جامعۃ المدینہ٭مجلسِ اِعتکاف٭مجلسِ مدنی کورسز ٭مجلسِ اِصلاح برائے فنکار٭مدنی چینل ڈِسٹری بیوشن (Distribution) مجلس ٭مجلس فیضانِ مدینہ ٭مجلسِ مدرسۃ المدینہ٭مجلسِ اِصلاح برائے کھلاڑیان٭مجلسِ تجہیز و تکفین ٭مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ وغیرہ۔جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولاناحاجی عبید رضا عطاری مدنی اور نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے تربیت کے مدنی پھول عطا فرمائے۔ مجلس مدرسۃ المدینہ اور اِعتکاف: 12فروری2018ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد)میں مجلس مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا،جس میں نگرانِ پاکستان اِنتظامی کابینہ نے مدنی تربیت فرمائی،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ! 138ناظمین نےماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور 18 مُدرسین نے پُورے ماہ کے اِعتکاف کےلئے اپنے آپ کو پیش کیا۔ 12 ماہ یااس سے کم عرصے میں حفظ کرنے والے مدنی منے:بعض مدنی منّے ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھنے کا شوق بھی رکھتے ہیں اور بہت جلد قراٰنِ پاک حفظ کر لیتے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ میں بھی کئی مدنی مُنّے 12ماہ (1سال)یا اس سے کم عرصے میں مکمل قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں،ان کے نام ملاحظہ فرمائیے:احمد رضا بن نعیم(مرکز الاولیاء لاہور)، ذیشان بن عمر (مرکز الاولیاء لاہور)،محمد رضوان بن مقبول (چھانگا مانگا)،محمد حمزہ بن لیاقت(سردارآبادفیصل آباد)،عون بن عبدالشکور (سردارآباد فیصل آباد)،محمد حسن بن امتیاز(سردارآبادفیصل آباد)، محمد شہریار بن اشرف (خیرپور سادات)،سید عاطف شاہ بن سید اعجاز شاہ(مدینۃُ الاولیاء ملتان)، معراج رسول بن محمد اسماعیل(لالہ موسی)، محمد علیان بن زاہد (جلال پورجٹاں)،عاشر بن رمضان(نہنگ، پنجاب)، طلق حسن بن اللہ بخش (فروکہ،پنجاب) مسجد اور جائے نماز کا افتتاح:٭مجلس خدّام المساجد کے تحت اورنگی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد فیضانِ مصطفیٰ کا رکن ِ شوریٰ و نگران مجلس خدامُ المساجد حاجی سید محمد لقمان عطّاری نے افتتاح فرمایا اور مسجد میں منعقد ہونے والےسنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا نیز ٭اورنگی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) میں ہی جامع مسجد امّ مہروز قادری اور ٭زم زم نگرحیدر آباد میں جائے نماز فیضانِ غوثِ اعظم کا بھی افتتاح ہوا۔ مدنی قافلے:٭مجلسِ مدنی قافلہکے تحت 4،3،2 اور 5،4،3 فروری 2018ء کو پاکستان بھر سے کم و بیش چھ ہزار تین سو اکیاسی( 6381 )مدنی قافلوں میں چوالیس ہزارچھ سوستر (44670) عاشقانِ رسول نے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کی۔جبکہ تادمِ تحریر 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں تین سو (300) اسلامی بھائی صوبہ سندھ،پنجاب،بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان میں مدنی کام اور دین کا پیغام عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔کورسزکی مدنی خبریں:٭مجلسِ امامت کورس کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس وقت پاکستان میں 16 مقامات پر امامت کورس جاری ہیں جن میں تقریباً دوسو اٹھائیس (228) اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل فرما رہے ہیں۔ مجلس مَدَنی کورسز کے تحت پاکستان میں یکم (1st)تا 15 فروری 2018ء تک 35 مقامات پر درج ذیل مدنی کورسز کا سلسلہ ہوا:٭”63 دن مدنی تربیتی کورس“٭”12 دن کا 12مدنی کام کورس“٭”7 کا دن فیضانِ نماز کورس“٭”12 کا دن اصلاحِ اعمال کورس“ ان مدنی کورسز میں پانچ سوچھیالیس (546) اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مدنی کام:مجلسِ مزاراتِ اولیا کے تحت ٭ سمندری بابا حضرت غلام نبی شاہ کشمیری (باب المدینہ کراچی) کے عرس کے موقع پر رکنِ شوریٰ و نگران مجلس المدینۃ العلمیہ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی ٭اوچ شریف (ضلع بہالپور پنجاب پاکستان) میں حضرت سیدنا جلال الدین سرخ پوش رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے 749ویں عرس مبارک کے موقع پر رُکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔کئی شہروں سے ایک سوتیس(130)مدنی قافلوں نے شرکت کی جس میں تقریباً ایک ہزارپچاسی (1085) عاشقانِ رسول تھے نیزباب المدینہ کراچی میں ٭حضرت سيد عبدالرزاق شاہ يعقوبی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (کورنگی) ٭حضرت سخی سيدمحمدسلطان شاہ بخاری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (کالاپُل) اور ٭داداحضور حضرت سيد نوبت علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ (اورنگی ٹاؤن) کے عرس مبارک میں بھی مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی، اعراس کے موقع پر قراٰن خوانی، سنّتوں بھرے اجتماعات، تقریبا ایک سوچھیالیس(146)مَدَنی حلقوں،کم و پیش دوسوپینتالیس (245) چوک درس اور دیگر مَدَنی کاموں کا سلسلہ بھی رہا۔کُتُب میلہ(Book fair) میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ:٭مرکز الاولیاء لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم (Auditorium)میں کتب میلہ (Book Fair) منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کا بستہ (Stall) بھی لگایا گیا۔ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، ڈاکٹرز اور انجینئرز کی بڑی تعداد نے اس کا وِزِٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کی مدنی خبریں: ٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت زم زم نگر حیدرآباد میں ایک سندھی نیوز چینل آواز نیوز کے بیورو آفس میں صحافیوں کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ جو آواز نیوز پر مکمل نشر بھی کیا گیا۔ ٭مجلس وکلا کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر، پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (خیبر پختون خواہ)، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور(خیبر پختون خواہ) میںسنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔ مجلسِ اِصلاح برائے فنکار کے تحت 22 جنوری 2018ء کو مرکز الاولیاء لاہور میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ 31 جنوری 2018ء کو زم زم نگر حیدر آباد میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا، ان اجتماعات میں تقریباً 300فنکاروں نے شرکت کی۔ ٭مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت موسیٰ لین (باب المدینہ کراچی) میں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں گُونگے، بہرے اور نابینا افراد سمیت تقریباً 700 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی) جبکہ مرکزالاولیاء لاہور میں مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا شرکا کی تعداد 400 رہی۔ ٭مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں قائم نیشنل اکیڈمی فار پریزن میں رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا٭مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی (مرکز الاولیاء لاہور)،وندر (بلوچستان)، ضیاءکوٹ (سیالکوٹ)، ملیر (باب المدینہ کراچی)، زم زم نگر (حیدر آباد)،سرائے عالمگیر (جہلم،پنجاب)کے گورنمنٹ ڈگری کالج،شیخوپورہ کے ایک پرائیویٹ کالج اور میرپور خاص(بابُ الاسلام سندھ) کے مختلف اسکولوں ٭مجلسِ ڈاکٹرز کے تحت گورنمنٹ کورٹ خواجہ سعید اسپتال،گورنمنٹ لاہور جنرل اسپتال،شیخ زید اسپتال، گورنمنٹ چلڈرن اسپتال مرکز الاولیاء (لاہور)، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال (قصور)، گورنمنٹ پنجاب میڈیکل کالج سردارآباد (فیصل آباد) میں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، لیکچرارز، کیمیسٹس، اکاؤنٹینٹس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے درمیان٭مجلسِ حکیم کے تحت ہمدرد یونیورسٹی اور ہمدرد پروڈکشن (باب المدینہ کراچی)،قرشی یونیورسٹی اور قرشی پروڈکٹس(مرکزالاولیاء لاہور)، اجمل پروڈکٹس،حطار سبزپور سمیت 18 مقامات پر٭مجلس حج و عمرہ کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ باب المدینہ کراچی ٭مجلس ماہی گیر کے تحت گڈانی (بلوچستان) کے ساحلِ سمندر اورگوٹھ سیف اللہ آباد، بِھٹ شاہ سمیت باب الاسلام سندھ کے اندرونی گوٹھوں میں٭مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت موبائل مارکیٹ(زم زم نگر،حیدر آباد)،ٹھٹھہ (باب الاسلام سندھ)، سبزپور(ہری پور،خیبر پختون خواہ) کی مارکیٹ، فیضانِ مدینہ رحمت آباد (ایبٹ آباد،خیبر پختون خواہ)، پشاور کے قصّہ خوانی بازاراور ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقوں اور تاجران سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا۔٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت حاجی محمد فرحان خان آفندی (صدریونین آف جرنلسٹ،زم زم نگر حیدرآباد) کے گھر، ڈسٹرک پولیس لائن نارووال میں ڈی ایس پیز(DSPs) اور پولیس افسران کے درمیان مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ ٭مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان کے تحت شیخوپورہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں قومی کرکٹرز یاسر شاہ، رانا نوید الحسن، اورمحمد آصف نے بھی شرکت کی۔
Comments