ایک چُپ سو سُکھ/ وَیلَنٹائن ڈے/ استنجا کا طریقہ/ جنّتی محل  کاسودا

شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فروری2018ء میں درج ذیل مدنی رسائل پڑھنےکی ترغیب دلائی اور پڑھنے  والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1)یا ربَّ المصطفےٰ! جو رسالہ ایک چُپ سو سُکھ (34صفحات) مکمّل پڑھ لے،اُس کو گناہوں بھری گفتگواورفُضول بولنے کی عادت سے نَجات عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔کارکردگی:تقریباً 66488اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً 66807اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2)یا ربَّ المصطفےٰ! جو کوئی رسالہوَیلَنٹائن ڈے (33 صفحات) پڑھ یا سُن لے اُس کی گناہوں بھری رُسُومات و خُرافات سے حفاظت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً75674اسلامی بھائیوں اور72215 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔(3)یا الٰہی! جو کوئی رسالہ استنجا کا طریقہ(18 صفحات) پورا پڑھ لے اُس کا باطِن ہمیشہ پاک رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن    صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً71808اسلامی بھائیوں اور تقریباً69983اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔(4)یا ربَّ المصطفے ٰ ! جو کوئی رسالہ جنّتی محل  کاسودا(50صفحات ) مکمَّل پڑھ لے اسے اپنی رحمت سے رحمتِ عالم  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے پڑوس میں ”جنّتی محل“ عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔کارکردگی: تقریباً72910اسلامی بھائیوں اور تقریباً76200 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔


Share

Articles

Comments


Security Code