پیغاماتِ امیرِ اہلِ سنّت
امیرِ اہلِ سنّت کا اہم پیغام مَدَنی انعامات کے ذمّہ داران کے نام
ماہنامہ ربیع الاول1442ھ
مُتَّقی پرہیزگار بنانے والے “ مدنی انعامات “ کے دنیا بھر کے ذمّہ داران میرے مدنی بیٹو! اور مدنی بیٹیو!
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
مُتَّقِیْن یعنی ڈر والوں کے بڑے فضائل ہیں ، پارہ1 ، سورۂ بَقَرہ کی آیت : 2 میں ہے : )ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲)( (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
تَرجَمۂ کنزُ الایمان : وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں اس میں ہدایت ہے ڈر والوں کو۔
حضرت سیّدُنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، حُضور پُر نور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : تمہارا رب ارشاد فرماتا ہے : اس بات کا مستحق میں ہی ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے اور جو مجھ سے ڈرے گا تو میری شان یہ ہے کہ میں اسے بخش دوں گا۔ (دارمی ، 2 / 392 ، حدیث : 2724)
اللہ آپ سب کو سلامت رکھے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نظر ِثانی اور ضروری ترمیم کے ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ منظرِ عام پر آ چکا ہے ، اب آپ نے یہ کرکے دِکھانا ہے کہ کوئی اسلامی بھائی ، کوئی اسلامی بہن مدنی انعامات کے فیوض و برکات سے محروم نہ رہے ، سب کو ترغیب دیتے رہیں اور اس کو خوب ، خوب ، خوب عام کریں۔
اے میرے پروردگار! جو کوئی میرا مدنی بیٹا ، میری مدنی بیٹی مدنی انعامات عام کرنے میں کوششیں کرے ، خود بھی عمل کرے اور دوسروں کو بھی عمل کی ترغیب دے ، اس کی کارکردگی جمع کرے اور اس میں حصہ لے اسے اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار نہ کرلے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments