آپ کے تأثرات
ماہنامہ جنوری2022
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولانا محمد صدیق حنفی عطّاری (مہتمم مدرسہ سیّدُنا صدّیقِ اکبر ، امام و خطیب جامع مسجد گلزارِ مدینہ ، حب ، بلوچستان) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کا خزانہ ہے ، اس کے موضوعات اتنے دلچسپ اور پیارے ہوتے ہیں کہ بسااوقات ایک ہی نشست میں پورا ماہنامہ پڑھ لیتا ہوں مگر پھر بھی دل نہیں بھرتا۔
(2)بنتِ غلام حسین مدنیہ(جامعۃُ المدینہ گرلز ، کراچی) : اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کی ایک عظیم کاوش ہے جو قراٰن و حدیث ، سیرتِ بزرگانِ دین ، دارُالافتاء اہلِ سنّت کے فتاویٰ ، مدنی مذاکرے کے سوال جواب اور علم و حکمت کے مدنی پھولوں سے مہک رہا ہے ، اس میں ہر عمر اور ہر طبقے کے افراد کے لئے زبردست مواد موجود ہے ، تاجروں کیلئے “ احکامِ تجارت “ ، اسلامی بہنوں کے لئے “ تذکرۂ صالحات “ و “ شرعی مسائل “ ، بزرگانِ دین کے اعراس اور مختلف عنوانات و سلسلے دلچسپی کا سامان پیدا کررہے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اس علمی سمندر سے سیراب ہونے کی توفیق عطا فرمائے ، اٰمین۔
متفرق تأثرات
(3)مَا شَآءَ اللہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بہت اچھے واقعات اور کہانیاں ہوتی ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اس میں حضرت آدم علیہ السّلام سے لے کر آخری نبی حضرت محمد مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک تمام انبیائے کرام علیہمُ السّلام کے بارے میں تفصیلی معلومات ، معجزے اور واقعات بھی دئیے جائیں۔ (سیّد محمد قاسم ، ٹنڈو الٰہ یار ، سندھ) (4)ما شآءَ اللہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت خوب ہے ، اگر کسی کو مطالعے کاکثیر وقت نہیں مل پاتا تو اس کو پڑھ لے تھوڑے وقت میں بہت معلومات مل جائیں گی۔ (سیّد حیدر عطّاری ، کراچی) (5)اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے علمِ دین حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت اور سنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہورہا ہے۔ (محمد اویس ، کندیاں ، ضلع میانوالی) (6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کا انتہائی احسن اقدام ہے ، اس میں ناصرف عوام بلکہ خواص کے لئے بھی بہت کچھ لٹریچرہوتا ہے۔ (ابرار عطّاری ، فیصل آباد) (7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے کیا کہنے! اگر اس میں جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کے لئے بھی مواد شامل کیا جائے تو مدینہ مدینہ۔ (بنتِ عبدالرؤف ، درجہ رابعہ ، جامعۃُ المدینہ گرلز ، سرگودھا) (8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، خاص طور پر بچّوں کے ماہنامہ کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں ، بچے بہت شوق سے سنتے ہیں۔ (بنتِ محمد اسلم ، میرپور کشمیر) (9) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے علمِ دین کا وہ خزانہ ملتا ہے جو دوسری جگہوں سے حاصل کرنا مشکل ہے ، اَلحمدُلِلّٰہ ثُمَّ اَلحمدُلِلّٰہ۔ (مدنی منی ، سنبل رانی ، سیالکوٹ) (10) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تو مدینے کی بہار ہے ، اس میں امیرِ اہلِ سنّت کے مہکتے مہکتے مدنی پھول ہوتے ہیں اور اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، اللہ پاک اس شعبے کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقیاں عطا فرمائے۔ (بنتِ عمر دراز عطاریہ ، سرگودھا)
Comments