مدرسۃ المدینہ

ماہنامہ جنوری2022

مدرسۃُ المدینہ فیضان ِ مدینہ (عارف والا ، پنجاب)

مدرسۃ ُالمدینہ فیضان ِ مدینہ جو کہ محمدی ٹاؤن عارف والا (پنجاب)میں واقع ہے اور دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ کی ایک برانچ ہے۔ اس مدرسۃُ المدینہ کی تعمیر کا آغاز 2006میں جبکہ باقاعدہ تعلیم وتعلّم(یعنی پڑھنے پڑھانے ) کا سلسلہ 2007 میں ہوا ، اس کا افتتاح حاجی محمد سلیم عطّاری(ڈویژن ذمہ دار برائے مجلس تاجران) نے کیا۔

اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی2جبکہ حفظ کی3کلاسز ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعداد 137 ہے۔ اب تک (یعنی 2021ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش 255 طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکےہیں جبکہ602 بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے فراغت پانے والے تقریبا ً55طلبہ نے درسِ نظامی (عالم کورس ) میں داخلہ لیا جن میں سے اب تک 5 طلبہ کورس مکمل کرچکے ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (عارف والا ) “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code