مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ جنوری2022

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے صفرُالمظفراورربیعُ الاوّل1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

(1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ “ 98سنتیں اور آداب “ پڑھ یا سُن لے اُسے سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو بھی سچا عاشقِ رسول بنا۔ اٰمِیْن

(2)یاربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی40صَفْحات کا رِسالہ “ حسن و جمالِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھ یا سُن لے اُسے مرتے وقت اپنے پیارے پیارے حسین و جمیل آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا جلوہ دِکھا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن

(3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ امام احمد بن حنبل “ پڑھ یا سُن لے اُسےبُرے خاتمے سے بچانا ، مدینے میں محبوبِ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے جلووں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا۔ اٰمِیْن

(4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطّاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ “ اعلیٰ حضرت اور امیرِ اہلِ سنّت “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ اعلیٰ حضرت اور امیرِ اہلِ سنّت “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ولیِ کامل اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فیضانِ رضا سے مالا مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

98سنتیں اور آداب

22لاکھ64ہزار748

7لاکھ38ہزار753

30لاکھ3ہزار501

حسن و جمالِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

22لاکھ95ہزار13

7لاکھ24ہزار497

30لاکھ19ہزار510

فیضانِ امام احمد بن حنبل

22لاکھ56ہزار110

7لاکھ59ہزار306

30لاکھ15ہزار416

اعلیٰ حضرت اور امیرِ اہلِ سنّت

23لاکھ48ہزار802

7لاکھ39ہزار340

30لاکھ88ہزار142

 


Share

Articles

Comments


Security Code