بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت
ایصالِ ثواب کیجئے
* مولانا اویس یامین عطّاری مدنی
ماہنامہ جنوری2022
اچّھے بچّو!
امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :
نابالغ بچّوں اور بچیوں کی نیکیاں قبول ہوتی ہیں اور یہ ایصالِ ثواب بھی کرسکتے ہیں۔ جس کو ایصالِ ثواب کریں گے اللہ کی رحمت سے اُسے پہنچے گا۔ (مدنی مذاکرہ ، 26رمضان المبارک1436ھ بعد نمازِ تراویح)
پیارے بچّو! پتا چلا کہ بچّوں کی نیکیاں قبول ہوتی ہیں اور بچّے ایصالِ ثواب بھی کرسکتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم نماز پڑھ کر ، قراٰنِ پاک یا مختلف سورتیں مثلاً سورۂ فاتِحَہ یعنی اَلحَمْد شریف ، سورۂ اِخلاص یعنی قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَد شریف ، پہلا کلمہ ، سُبحٰنَ اللہ اور دُرود شریف وغیرہ پڑھ کران کا ثواب بزرگانِ دین اور اپنے مرحومین کو بھیج دیں۔ مسلمان جمادَی الاُخریٰ کے مہینے کی 22 تاریخ کو مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کو مختلف انداز سے ایصالِ ثواب کرتے ہیں ، ہمیں بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کو ایصالِ ثواب کرنا چاہئے۔
(ایصالِ ثواب کے بارے میں مزید جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کا رسالہ “ فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ “ پڑھئے)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ کراچی
Comments