مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ جنوری2022
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے صفرُالمظفراورربیعُ الاوّل1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :
(1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی21صفحات کا رِسالہ “ 98سنتیں اور آداب “ پڑھ یا سُن لے اُسے سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو بھی سچا عاشقِ رسول بنا۔ اٰمِیْن
(2)یاربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی40صَفْحات کا رِسالہ “ حسن و جمالِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ پڑھ یا سُن لے اُسے مرتے وقت اپنے پیارے پیارے حسین و جمیل آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جلوہ دِکھا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن
(3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ امام احمد بن حنبل “ پڑھ یا سُن لے اُسےبُرے خاتمے سے بچانا ، مدینے میں محبوبِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلووں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا۔ اٰمِیْن
(4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطّاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ “ اعلیٰ حضرت اور امیرِ اہلِ سنّت “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ اعلیٰ حضرت اور امیرِ اہلِ سنّت “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ولیِ کامل اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فیضانِ رضا سے مالا مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
98سنتیں اور آداب |
22لاکھ64ہزار748 |
7لاکھ38ہزار753 |
30لاکھ3ہزار501 |
حسن و جمالِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم |
22لاکھ95ہزار13 |
7لاکھ24ہزار497 |
30لاکھ19ہزار510 |
فیضانِ امام احمد بن حنبل |
22لاکھ56ہزار110 |
7لاکھ59ہزار306 |
30لاکھ15ہزار416 |
اعلیٰ حضرت اور امیرِ اہلِ سنّت |
23لاکھ48ہزار802 |
7لاکھ39ہزار340 |
30لاکھ88ہزار142 |
Comments